کھانا سنت کے مطابق کھائیں

In عوام کی آواز
December 26, 2020

کھانا توآپ نے اپنے لیے کھانا ہی ھوتا ہے اگر وہی کھانا آپ سنت کے مطابق کھائے تو اُسی کھانے کا ثواب ستر گنّا زيادہ ملے گا تو کیوں نا کھانا آج سے سنّت کے مطابق کھایا جائے ؟کھانا کھانے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد ہاتھوں کو دھوئےـ کھانا سر ڈھانپ کے کھائےـ کھانا سکون کے ساتھ بیٹھ کے کھائےـ کھانا دُعا پڑھ کے کھائےـ
کھانا سامنے آنے کے وقت کی دُعاـ
اَللّھُمّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَنْعَمْنَا خَیْرََا مِّنْہُ
ترجمہ ـ یا اللہ ہمارے لیے اِس ( کھانے) میں برکت عطا فرما اور ہمیں اِس سے بہتر عطا فرماـ
کھانا کھانے سے پہلے کی دُعاـ
بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی بَرَکَۃِاللّٰہِ
ترجمہ ـ شروع اللّٰہ کے نام سے اور اللّٰہ کی برکت سےـ
پہلا لقمہ کھاتے وقت کی دُعاـ
یَا وَاسِعَ الْمغْفِرَۃِ
ترجمہ ـ اے وسیع مغفرت والے ـ
کھانا کھانے کے درمیان کی دُعاـ
بِسْمِ اللّٰہِ اَوّلَہُ وَاٰخِرَہ‘
ترجمہ ـ شروع اللّٰہ کے نام سے اس کے اوّل اور آخر میں ـ
کھانا کھا لینے کے بعد کی دُعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
ترجمہ ـ تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں جس نے ھمیں کھلایا اور پلایا اور مسلمان بنایا ـ
آپ درخواست ہے لائک شیئر اور کومنٹ ضرور کریں شکریہ ـ

/ Published posts: 1

میں ساہیوال میں رہتی ہوں- مجھے اسلامی کتابیں پڑھنا اچھا لگتا ہے- میں ایم-ایس-سی کی طالبہ ہوں