قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز سے باہر ہوگئے
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز سے قبل شاداب خان کے بائیں ٹانگ انجری ہوگئی تھی،
جسکا ایم آر آئی اسکین رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوگئی جسکے باعث شاداب خان چھ ہفتوں کے لئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں
ان کو مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود کیویز کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں شامل کیا گیا تھا
جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ نہ صرف کیویز کے خلاف شاداب خان کو ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونا پڑا بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ شروع ہونے والی ہوم سیریز سے بھی باہر ہوگئے،
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ 17سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں،
جس میں 2ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی ٹوئینٹی شامل ہیں
پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہیں
اسکے علاؤہ 3 ٹی ٹوئینٹی سیریز کا پہلا میچ 11 دوسرا ٹی ٹوئینٹی 13اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوئینٹی 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔