والدین کس طرح اپنی اولاد کو نفسیاتی مریض بنا دیتے ھیں

In ادب
April 25, 2021
والدین کس طرح اپنی اولاد کو نفسیاتی مریض بنا دیتے ھیں

ہم ہمیشہ والدین کے حقوق پر بات کرتے ہیں لیکن ہم کبھی والدین کے فرائض پر لب کشائی کیوں نہیں کرتے؟؟
منبر پر بیٹھ کے رقت آمیز لہجوں میں والدین کی نافرمانی پر جہنم کی آگ سے تو ڈرایا جاتا ہے لیکن وہ والدین جو کبھی بے جا محبت تو کبھی اپنی کوتاہیوں کی بنا پر اولاد کی تربیت میں ناکام ہوتے ہیں ان کے ضمیر کے سامنے کوئی سوال کیوں نہیں رکھا جاتا؟؟
اگر کوئی اپنے والدین کی خدمت میں کوتاہی کرتا ہے تو رب اس سے روز محشر والدین کے حقوق بابت سوال کرے گا مگر وہ اولادیں جو والدین کے ناروا سلوک یا جانبدار رویوں سے نفسیاتی اور معاشرتی مسائل سے دوچار ہوتی ہیں کیا ان کی ذہنی تباہی کا سوال نہیں ہوگا؟؟؟
بہت معزرت کے ساتھ???????????????? مگر والدین کو صرف اولاد پیدا کرنے کے اعزاز میں جنت کی نوید نہیں دی گئی ہے بلکہ اولاد کی بہترین تربیت کے بعد انہیں جنت کا حقدار بنایا جاتا ہے …