کشمیر کی آزادی ہر کشمیری کا خواب ہےاور یہ خواب دیکھنا کشمیر میں بسنے والے ہر مسلمان کا پیدائشی حق ہے۔اپنے خواب آزادی کی تعبیر کیلے وہاں بسنے والے کشمیری مسلمان اب تک لاکھوں بچوں،بوڑھوں،خواتین اور نوجوانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے انڈیا کے ظلم بڑھ رہے ہیں لیکن آزادی کشمیر کی تحریک میں اور بھی تیزی آتی جا رہی ہے اور کشمیری مضبوط چٹان کی طرح اپنے مقصد کے حصول کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔
کشمیری مسلمان پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں جس کا اظہار وہ ہر موقع پہ کرتے ہیں چاہے وہ انڈیا اور پاکستان کا میچ ہو یا انڈیا کی یوم آزادی ہو۔ جب پاکستان کسی بھی میچ میں انڈیا کو شکست دیتا ہے تو کشمیری مسلمان مٹھائیاں بانٹتے اور خوشیاں مناتے ہیں۔ جب بھارت کا یوم آزادی آتا ہے تو کشمیری مسلمان یوم سیاہ مناتے ہیں،تمام کاروبار بند کردیتے ہیں، جلسے جلوس اور ریلیاں نکالتے ہیں، پاکستان زندہ باد اور انڈیا مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ریلیوں میں سبز ہلالی پرچم لہرتے ہیں ،گلی کوچوں، بازاروں اور گھروں کی چھتوں پر پاکستانی پرچم لہرا کر اپنے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اظہار کرتے ہیں،اور جب کوئی کشمیری مسلمان شھید ہوتا ہے تو اسے سبزہلالی پرچم میں دفنانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
انڈیا سالوں سے کشمیریوں کے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، نہتے مسلمانوں کے خلاف اپنی لاکھوں کی فوج استمعال کر رہا ہے، ہر روز معصوم اور بے گناہ لوگ شھید کیے جا رہے ہیں،مسلمان ماں بہنوں اوربیٹیوں کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں،معصوم بچوں اور بچیوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے،بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے کیسوں میں گرفتار کر کے جیلوں میں قید یا شھید کر دیا جاتا ہے، پر امن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس ، لاٹھی چارج اور اندہ دھند گولیاں چلائی جاتی ہیں۔
کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،ان تمام مظالم کے باوجود کشمیری نہ جھکے ہیں اور نہ خواب آزادی کی تعبیر کے حصول تک جھکیں گے۔عالمی برادری کے سوئے ہوے ضمیر کو جگانیں کےلیے ہر سال ۵ فروری کو دنیاں بھر میں ریلیاں،جلسے جلوس اور اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں جس کے زریعے انسانی حقوق کے ٹھکیداروں کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ کشمیر میں بسنے والے بھی انسان ہیں ان پر ہونے والے ظلم کو بھی روکنے کی ضرورت ہے اور عالمی برادری مسلئہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان نے اپنے کشمیری بھائیوں کے حق کے لیے دنیاں کے ہر فورم پہ آواز اٹھائی ہے اور خواب آزادی کشمیر تک اٹھاتا رہے گا۔ کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ اللہ ہمارے کشمیر کو جلد از جلد آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔ (آمین)
Beautiful article
شکریہ
اللہ ہمارے کشمیر کو جلد از جلد آزادی کی نعمت عطا فرمائے
کشمیر کی آزادی کیلیے ہر مسلمان کو کو شش کرنی چاہیے