Skip to content

ٹک ٹوک سے پیسے کمائیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ اسلام علیکم !
دوستو آج ایک بہت ہی دلچسپ کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں آج کے دور میں سبھی لوگ ٹکٹوں کو انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ سمجھتے ہیں
لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ آپ ٹک ٹوک سے بھی پیسے کما سکتے ہیں جی ہاں ضروری نہیں کہ ٹک ٹوک پر صرف ڈانس اور واہیات
ویڈیوز ہیں بنانا مقصد ہے۔ اگر آپ کے ٹک ٹوک ٹک ٹوک پر تھوڑے سے بھی فالوورز ہیں تو آپ شارٹس ویڈیو بنانا شروع کریں اور
اپنے چینل کو پرموٹ کرنا شروع کریں ٹک ٹوک انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ایپلیکیشن ہے جس پر سب سے زیادہ ٹریفک مل سکتی ہے
بس آپ لوگوں کو تھوڑا سا دماغ لگانا ہے اور اس مطابق کام کرنا شروع کرنا ہے اگر آپ کوئی بھی کام اچھا کر لیتے ہیں تو اس کو
آگے پھیلانا شروع کریں لوگوں کو بتانا شروع کریں کہ میں یہ کام کر سکتا ہوں آپ چیزوں کی پرموشن کریں مطلب اگر آپ ڈریسنگ
اچھی کر لیتے ہیں تو اچھی اچھی ڈریسنگ کر کے ٹک ٹوک کی شارٹس ویڈیوز بنائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ یہ کونسی برینڈ کی شرٹ
ہے یا کس برینڈ کے کپڑے ہیں ایسا کرنے سے کمپنی والے خود آپ کو اپنی پروڈکٹس اپنے کپڑے بھیجیں گے اور کہیں گے کہ بھائی ہماری
ڈریسنگ کی پروموشن کریں اس طرح آپ کو کمپنی تو پیسے دے گی ہی ساتھ ہی آپ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ٹریفک لا سکتے ہیں اگر
آپ کی کوئی ویب سائٹ ہے کوئی بلاگ ہے تو اس ٹک ٹوک کے ذریعے آپ اس پر اپنی ٹریفک لا سکتے ہیں آپ پہلے انسٹاگرام اور ٹک ٹوک
سے سٹارٹ لیں وہاں پر اپنے فالورز بڑھائیں اپنے آپ کو Present کریں اس کے بعد کسی بھی یوٹیوب چینل کسی بھی ویب سائٹ یا کسی
بھی بلاگ پر گرو کرنا آپ کے لیے بہت ہی آسان ہو جائے گا اگر آپ کو کوئی بھی کام اچھا آتا ہے تو آپ ٹک ٹوک پر لوگوں کو سکھانا شروع کریں
آپ نے دیکھا ہوگا کہ کئی لوگ ٹک ٹوک پر انگلش سکھا رہے ہوتے ہیں کچھ لوگ میتھس سکھا رہے ہوتے ہیں۔تو بات یہ ہے کہ کوئی بھی چیز غلط
نہیں ہوتی صرف اس کو استعمال کرنے کے طریقے غلط ہوتے ہیں لوگوں نے ٹک ٹوک کو صرف ناچ اور فحاشی کا اڈا بنایا ہوا ہے آپ لوگ اس کو
Positive way میں لے کر چلیں اور تھوڑی سی محنت کریں انشااللہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے ہر چیز میں تھوڑا وقت لگتا ہے اور محنت درکار
ہوتی ہے بالآخر منزل مل ہی جاتی ہے امید ہے آپ لوگ سمجھ گئے ہوں گے اگر پھر بھی کوئی بات سمجھ نا آئے تو آپ کمنٹ کر سکتے ہیں میں ضرور
جواب دو گی۔اللہ نگہبان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *