حضرت رابعہ بصری کون تھی

In اسلام
January 31, 2021

Jحضرت رابعہ بصری کون تھی؟
رابعہ بصری اپنے والدین کی چوتھی بیٹی تھی۔ اس لیے آپ کا نام رابعہ یعنی “چوتھی” رکھا گیا تھا۔ وہ ایک انتہائی غریب لیکن معزز گھرانے میں پیدا ہوئیں۔
جس شب آپ پیدا ہوئیں آپ کے والدین کے پاس دیا جلانے کے لئے تیل نہیں تھا۔ اور نہ ہی آپ کو لپیٹنے کے لئے کپڑا تھا۔ آپ کی والدہ نے آپ کے والد سے کہا پھڑوسیوں سے تھوڑا سا تیل لے آئیں ۔تاکہ دیا جلایا جا سکے ۔ آپ کے والد نے پوری زندگی اپنے خالق حقیقی کے علاوہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا تھا۔ چنانچہ وہ پڑوسی کے دروازے تک تو گۓ لیکن خالی ہاتھ واپس لوٹ آئے ۔رات کو رابعہ کے والد کو خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رابعہ کے باپ کو خوشخبری دی۔ کہ تمہاری یہ بچی اللہ کے برگزیدہ بندی بنے گی اور لوگوں کو سیدھے راستے پر لائے گی۔ تم امیر بصرہ کے پاس جاؤ اور ہمارا پیغام دو ۔کہ تم (امیر بصرہ) ہر روز رات کو سو مرتبہ اور جمعرات کو چار سو مرتبہ درود کا نذرانہ بھیجتے ہو۔ لیکن پچھلی جمعرات کو تم نے درو شریف نہیں پڑا لہذا اس کے کفارہ کے طور پر چار سو دینار کفارہ یہ پیغام پہنچانے والے کو دے دو۔”
رابعہ کے والد اٹھے اور امیر بصرہ کے پاس پہنچے۔ اس دوران آپ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری تھے جب امیر بصرہ کو رابعہ کے والد کے ذریعے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام ملا۔ تو وہ یہ جان کر انتہائی خوش ہوا کہ وہ آپ کی نظروں میں ہے۔ اس نے خوشی میں آکر ایک ہزار دینار غریبوں میں بانٹے اور چار سو دینار رابعہ بصری کے والد کو اداکیے۔ اور ان سے درخواست کی کہ جب بھی کسی چیز کی ضرورت ہو بلا جھجک تشریف لائیں۔ کچھ عرصہ بعد رابعہ کے والد کا انتقال ہوگیا۔
اسی اثنا میں بصرہ کو سخت قحط نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔قحط کے دوران رابعہ اپنی بہنوں سے بچھڑ گئی۔ رابعہ ایک قافلے میں جا رہی تھی کہ قافلے والوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور ڈاکوؤں کے سربراہ نے رابعہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔اور آپ کو لوٹ کے مال کی طرح بازار میں لونڈی بنا کے بھیچ دیا۔ آپ کا مالک آپ سے انتہائی محنت و مشقت کا کام لیتا تھا۔ اس کے باوجود آپ رات بھر اللہ تعالی کی عبادت کرتی اور دن میں بھی زیادہ تر روزے رکھتی۔ اتفاقا ایک دن رابعہ کا مالک رات کو جاگ گیا اور کسی کی گریہ و زاری کی آواز سن کر دیکھنے چلا کہ رات کے اس پہر کون اس طرح گریہ وزاری کر رہا ہے۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ رابعہ بصری اللہ کے حضور سربسجود ہیں اور نہایت عاجزی کے ساتھ کہہ رہی ہیں۔ اللہ تو میری مجبوریوں سے خوب واقف ہے۔ گھر کا کام کاج مجھے تیری طرف آنے سے روکتا ہے ۔تومجھے اپنی عبادت کے لئے پکارتا ہے مگر جب تک میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوتی ہوں نماز کا وقت گزر چکا ہوتا ہے۔ اس لئے میری معذرت قبول فرما اور میرے گناہوں کو معاف فرما۔ رابعہ کی یہ بات سن کر رابعہ کا مالک اللہ کے خوف سے گھبرا گیا ۔صبح ہوتے ہی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ آج سے آپ آزاد ہیں۔اگر آپ اس گھر میں قیام کریں تو میری خوش نصیبی ہے۔ وگرنہ آپ اپنی مرضی کے مالک ہیں۔ اگر آپ یہاں سے جانا چاہتی ہیں تو مجھے اس ذات کے بدلے معاف کر دیں جس کی آپ راتوں کو عبادت کرتی ہیں۔
رابعہ بصری نے بہت اچھی زندگی بسر کی اور لوگوں کو بھی اس کا درس دیا۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram