Skip to content

جنت کی ضمانت، دو چیزوں کی حفاظت

تحریر،محسن ہانس
یہ نہایت مختصر لیکن بہت جامع حدیث ہے۔اس میں نبی اکرم صلی اللہ علہہ و سلم جنت کی ٰٖضمانت دیتے ہیں۔لیکن دو چیزوں کی ضمانت لے کر۔ایک تو دونوں جبڑوں کے درمیان پائی جانی والی چیز یعنی زبان کی اور دوسرے دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیز یعنی شرم گاہ کی

زبان کی حفاظت
زبان کی ضمانت تو یہ ہے کہ اسے ہر قسم کی دروٖغ گوئی،غیبت، غلط بیانی،فحش گوئی،بہتان بازی،الزام تراشی،اور اس طرح کی دوسری برائیوں سے بچایا جائے جو کسی کی عزت نفس آبرو یا جزبات کو بلاجواز مجروح کرنے والی ہیں

شرمگاہ کی حفاظت
شرمگاہ کی حفاظت سے مراد ہے عریانی و فحاشی اور زنا اور بدکاری کی تمام شکلوں سے اس کی حفاظت کرنا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جو شخص اس طرح زبان اور شرمگاہ کی ضمانت دیتا ہے اس کے لیے میں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ ایک اور حدیث میں یے کہ حضرت معاذ بیان کرتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی زبان پکڑ کر فرمایا کہ معاذ اسے قابو میں رکھو،حضرت معاذ نے سوال کیا یا رسول اللہ ، کیا باتوں کی وجہ سے بھی ہم پر گرفت ہوگی ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ لوگوں کو چہروں کے بل گرانے والی وہ باتیں ہی ہوگی ۔

جو زبانوں نے قینچی کی طرح کاٹی ہوں گی ۔سورہ مومنون اور معارج میں اہل ایمان کی نمایاں صفات میں سے بیان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی شرم گاہوں کی حرام سے حفاظت کرتے ہیں۔سورہ فرقان اور سورہ الرحمن میں فرمایا گیا کہ وہ بدکاری نہیں کرتے۔سورہ بنی اسرائیل میں فرمایا گیا ہے کہ زنا کے قریب مت بھٹکوں کیونکہ وہ بے حیائی کا کام اور برا طریقہ ہے۔اور فرمایا گیا یے کہ مومن کو گالی دینا فاسقانہ فعل یے ۔فسق کا مطلب یے اللہ کی نافرمانی ہے ۔یہاں ان تمام بری عادتوں کو مومن کی شان کے خلاف بتایا گیا یے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *