اسلام علیکم دوستو
امید ہے.اپ سب خیریت سے ہوں گے.
دوستو!…… انسانی جسم ایک مشین کی مانند ہے. جس طرح مشین کے تمام پرزوں کا اچھے طریقے سے کام کرنا ضروری ہوتا ہے. اسی طرح انسان کے تمام اعضاء کا درست ہونا ضروری ہے.جس سے انسان کی صحت بہتر ہوتی ہے. لیکن اگر کوئی ایک عضو درست طور پر کام نہ کرے تو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. انسانی جسم میں معدے کی اہمیت بہت زیادہ ہے. معدے میں ہونیوالی معمولی سی خرابی صحت کے بڑے مسائل کا سبب بنتی ہے. ہمارے کچن میں موجود سونف اور سبز الائچی کا شمار ان انمول اشیاء میں ہوتا ہے. جو معدہ کے جملہ امراض میں مفید ثابت ہو سکتا ہے.
کھانے کے بعد سونف اور الائچی کا استعمال
کھانے کے بعد اگر ایک چٹکی بھر سونف اور ایک سبز الائچی چبا کر کھا لی جائے تو صحت کے حوالے سے بہت مفید ہوتا ہے. بعض لوگ چبا کر نہیں کھا سکتے تو وہ اسکا قہوہبھی بنا کر پی سکتے ہیں. اسکے لیے ایک کپ پانی میں ایک چٹکی سونف اور ایک سبز الائچی ڈال کر قہوہ بنا لیں اور ذائقے کے لیے اسمیں حسب ضرورت چینی ڈال کر نوش فرمائیں. اس سے جو فائدے حاصل ہوں گے. وہ درج ذیل ہیں.
1 – بطور ڈیٹوکس
سونف اور سبز الائچی کا استعمال کھانے کے بعد بطور ڈیٹوکس کام کرتا ہے. اس سے جسم کے اندر زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے. آنتوں کی صفائی ہوتی ہے. جگر کے اند زہریلے مادوں کو کا اخراج کر کے اسے افعال بناتا ہے. اور جس سے تازہ خون بنتا ہے.
2 – معدے سے تیزابیت کا خاتمہ
سونف اور الائچی کےکا استعمال معدے کے زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے. معدے کی تیزابیت کیوجہ سے معدے میں گیس بنتی ہے جو کہ تکلیف کا سبب بنتی ہے. سونف اور سبز الائچی کے استعمال سے گیس اور تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے.
3 – قبص کا خاتمہ
بڑے حکماء کہتے ہیں کہ قبض تمام بیماریوں کی ماں ہے. قبض سے بہت زیادہ بیماریاں جنم لیتی ہیں.
اسکا استعمال پرانی سے پرانی قبض کا خاتمہ ہوتا ہے. اور ہاضمے کے عمل میں درستگی آتی ہے. نیز اسکا استعمال قبض ہونے سے بھی روکتا ہے.
4 – وزن میں کمی
سبز الائچی اور سونف کا استعمال آپکے وزن میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے.اگر آپ اپنے پیٹ کی چربج کو لے کر پریشان ہیں تو ان دونوں کا استعمال شروع کر دیں. انکے استعمال سے آپکے جسم میں میٹا بولزم کے ریٹ کو بڑھتا ہے جس آپکے جسم میں چربی تیزی سے پگھلنا شروع ہوتی ہے. اور یہ مزید چربی کو جمنے سے روکتا ہے.
5>- دل کے لیے مفید
آج کل کینسر کے بعد سب سے خطرناک بیماری دل کی بیماری ہے. جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں.
سبز الائچی اور سونف کا استعمال کھانے سے خون میں موجود خطرناک کولیسٹرول کی شرح تیزی سے کم ہوتی ہے. اسکے ساتھ یہ خون میں موجود چکنائی کو بھی ختم کرتا ہے.
جس سے دل کے دورے کے ہونے کے میں کمی لائی جا سکتی ہے. اورانسان چست رہتا ہے.
6 – گردوں کی پتھری کا خاتمہ.
گردوں کی پتھری سے انسان بہت تکلیف اٹھاتا ہے. بعض اوقات نوبت آپریشن تک پہنچ جاتی ہے. سونف اور سبز الائچی کا استعمال گردوں کی پتھری کو توڑ پیشاپ کے راستے نکالنے میں مددگار ہوتا ہے.
سونف ایک پیشاپ آور بوٹی ہے. جس کی وجہ سے گردوں کے انفیکشن کو بھی ختم کرتا ہے.
.
اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو اپنی خدظ امان میں رکھے..
آمین.