Skip to content

ہماری زندگی میں پھلوں اور سبزیوں کی اہمیت

پھل اور سبزیوں کا ہماری صحت پر اثر اور ان کے فوائد
ہماری زندگی میں پھلوں اور سبزیوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ ہماری زندگی میں پھل اور سبزیوں کا روزہ مرہ استعمال ہوتا ہے۔ پھل اور سبزیاں ہماری لیے بہت دور گائوں سے لائی جاتی ہیں۔ جو کے کسانوں کی محنت سے حاصل ہوتی ہیں۔ اور سبزیاں ہمارے گھر میں پکانے اور کھانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اور سبزیوں ہمیں توانائی مہیا ہوتی ہے۔ اور جسم میں طاقت آتی ہیں اور قدرتی غذا ہے، اس سے صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔ اور ہم سارا دن اچھے سے کام سر انجام دیتے ہے۔ یہ ہمارے جسم میں وہ تمام توانائی فراہم کرتے ہے جس کی ہمیں ضرورت بے حد ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پھل سبزیاں ہمارے لیے اللہ پاک کی نعمتوں میں سے نعمت ہے۔ انسان کی تمام جسمانی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ پھل اور سبزیوں سے ہمارے جسم کی نشوونما ہوتی ہے اور ان کی وجہ سے ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہے۔

سبزی
ہمارے روز مرہ کے کھانے کی چیز ہے۔ اور یہ قدرت کا ہم انسانوں پر احسان عظیم ہے کہ ہمیں سبزی جیسی نعمت عطا کی ہے۔ سبزیوں میں گاجر،مولی، کھیرا،ہری مرچ، پیاز، لہسن، سلاد کے پتے، میتھی، پالک، چکندر، شلجم، لوکی، ادرک، ٹماٹر، آلو، شملا مرچ، ہلدی، گوبھی،ٹینڈے، بھنڈی، کریلے، کیہ، کیہ کدوہ، توری، مٹر، دھنیا، وغیرہ ہیں۔ کدو یرقان، بواسیر، اور سر درد کے لیے بہت مفید ہے، پالک نظام ہاضمہ بہت اچھا کرتی ہے اور انسان کے جسم میں فولاد جیسی طاقت فراہم کرتی ہے، مولی بھی ہمارے نظامِ ہاضمہ کو تیز اور بہتر کرتی ہےیہ استعمال کرنے سے یرقان، بواسیر، پیشاب کی تکالیف اور جلدی امراض کو ختم کرنے کیلئے نہایت اہم ہے، لہسن ہمارے خون کو پتلا اور چربھی کو کم کرتا ہے جس سے خون آسانی سے ہماری شریانوں میں جاتا ہے، کھیرے کے کھانے سے تیزابیت اور السر سے بچائوں ممکن ہے۔

پھل
پھلوں کو ہماری زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہے، اور یہ انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ ان میں سیب ، کیلا، انگور، چیکو، ناشپاتی، امرود، مالٹا، کینو، چکوترا، سنگترا، اسٹرابیری، انناس، آم، خوبانی، تربوز، خربوزہ، لیچی، چیری، کیوی، انار، انجیر، کھجور، وغیرہ ہے۔ یہ ہماری صحت کے لیے بہت اچھے ہیں۔

پھلوں کے فوائد
پھل بھی ہماری زندگی میں بہت اہم اور ہماری صحت کے لیے بہت ضروری اور فائدہ مند ہیں۔ یہ بھی اللہ پاک کا ہم انسانوں احسان ہےکیونکہ ان کو انسان کھاتا ہے اور تندرست رہتا ہے۔ پھل کھانے سے بہت سے بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔ جیسا کہ انناس کھانے سے جوڑوں کے درد سے شفا ملتی ہے،اور جلدی بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں۔ اسٹرابیری کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتی ہے، کیلا سے ہماری ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے۔ اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہے، اسی طرح انار قدرت کا عظیم تحفہ ہے جس سے خون کی کمی پوری ہوتی ہے۔ آم دل کو مضبوط کرتاہے، تربوز کھانے سے ہمارا خون اچھے سے گردش کرتا ہے جس سے ہمارا معدہ اور دل بہت سی بیماری سے بچتا ہے، ناشپاتی فائبر سے بھرپور اور معدے کے لیے بہترین ہوتی ہے، بلیک بیری خون میں اضافہ ، کرتی ہے، سیب موٹاپے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، گاجر ورم کو آرام دیتا ہے اور یہ خون صاف کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔پھل اور سبزیاں کی ہماری زندگی کا اہم جز ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *