چھوٹا پرندہ

In افسانے
January 11, 2021

چھوٹا منفرد پرندہ

بی ہیمنگ برڈ ایک چھوٹا پرندہ ہے جس کا وزن کوئی دو گرام سے زیادہ ہوتا ہے . اسی بنا پر اس پرندے کو دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ قرار دیا گیا ہے . یہ شہد کی مکھی سے کچھ بڑا ہوتا ہے اسی وجہ سے اسے بی ہیمنگ برڈ کا نام دیا گیا ہے. اس کے انڈے کی جسامت کافی کے بیج جتنی ہوتی ہے یہ کیوبا میں پایا جاتا ہے اس کی غذا پھولوں کا رس اور چھوٹے کیڑے مکوڑے ہیں اور پرواز کے دوران اڑتے ہوئے یہ پرندہ کیڑے کی مانند دکھائی دیتا ہے. ماہرین کے مطابق اس کی مختصر ترین جسامت کی وجہ ایک کیفیت ہے جسے جزیرے کا بونا پن کہتے ہیں. جس جزیرے میں یہ پرندے پائے جاتے ہیں وہاں خوراک اور دوسرے وسائل کی شدید کمی ہے اس کمی کا اثر ان کی جسامت پر بھی پڑا ہے.کیوں کہ کیوبا کے جزائر پر بی ہیمنگ برڈ کے ساتھ دوگنی جسامت کا بی ہمیننگ برڈ بھی پایا جاتا ہے حیرت انگیز طور پر اس کے اعضاء بہت توانائی پیدا کرتے ہیں اس میں استحالہ کی شرح اور جسمانی حرارت بھی زیادہ ہوتی ہے اسی بنا پر 25 سے 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر پرواز کرتا ہے اس سے زندہ رہنے کے لیے بھرپور غذا کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک دن میں پندرہ سو پھولوں کا رس درکار ہوتا ہے. دن بھر لاتعداد مچھر کھانے اور پھولوں کا رس چوسنے کے بعد بھی رات کے وقت یہ پرندہ اپنی حرارت کو برقرار نہیں رکھ سکتا. اسی لیے رات کے وقت وہ ایک سرمہ خوابی کی سی کیفیت یعنی “ٹور پور “میں چلا جاتا ہے ہے تاکہ اس کی توانائی زیادہ ضائع نہ ہو. دنیا کے بہترین عجوبوں میں سے یہ پرندہ بھی ایک عجوبہ شمار کیا جانا چاہیے. دنیا کے سارے پرندوں میں سے یہ ایک منفرد اور اچھوتا پرندہ ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہے. سائز میں تو یہ ایک مچھر کے برابر ہے لیکن اس کا شمار پرندوں میں کیا جاتا ہے