پاکستان کے عظیم قوال،موسیقار اور گلوکار( نصرت فتح علی خان)

In شوبز
January 05, 2021

پاکستان کے عظیم قوال موسیقار اور گلوکار
(نصرت فتح علی خان)
یہاں ہم بات کریں گے پاکستان کے مشہور قوال موسیقار اور گلوکار نصرت فتح علی خان کی جو استادوں کے استاد رہے ہیں۔
پیدائش
اپ 13 اکتوبر 1948 کو لائل پور میں پیدا ہوئے۔ جس کا موجودہ نام فیصل آباد ہے۔ آپ کا حقیقی نام پرویز خان تھا ۔لیکن بعد میں ایک بزرگ کے کہنے پر ان کے والد نے ان کا نام تبدیل کر کے نصرت فتح علی خان رکھ دیا ۔آپ استاد فتح علی خان کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کے والد فتح علی خان اور چچا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ ان کےخاندان نے قیام پاکستان کے وقت مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر سے ہجرت کرکے فیصل آباد میں سکونت اختیار کرلی تھی۔
تعلیم و تربیت
آپ نے گائیکی کی تعلیم اپنے والد سے دس سال کی عمر میں ہی حاصل کرنا شروع کردی تھی۔ اور پہلی بار سولہ سال کی عمر میں اپنے والد کے چہلم پر 1964ءمیں گایا ۔اس کے بعد باقاعدہ پرفارمنس تایا مبارک علی خان کے مفاد پر کی۔ جو 1971 میں وفات پا گئے تھے۔
صوفیانہ کلام
آپ کا علم صوفی کلام کے گرد گھومتا ہے۔ جو مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے عقائد میں بھی شامل ہے۔ آپ کو سننے والے آپ کی دھن میں مدہوش ہو کر سب کچھ بھول جاتے تھے۔ آپ کی آواز اورتال میل میں ایک جادو تھا۔ جس نے پنجابی اور فارسی نہ سمجھنے والوں کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔ آپ نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور مشرق سے مغرب تک پھیلانے میں صرف کر دی۔ انہوں نے صوفیا کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور اسی کلام کے فیض سے انہیں بھی بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ۔
شہرت
آپ صحیح معنوں میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب آپ کی قوالی دم مست قلندر مست مست ریلیز ہوئی۔ اس قوالی کے منظر عام پر آنے سے پہلے وہ امریکہ میں بروکن اکیڈمی آف میوزک کے اگلے view فیسٹیول میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکے تھے۔ لیکن دم مست قلندر مست مست کی ریلیز کے بعد انہیں یونیورسٹی واشنگٹن میں موسیقی کی تدریس کی دعوت دی گئی۔
بین الاقوامی سطح پر شہرت
بین الاقوامی سطح پر ان کا پہلا تخلیقی شاہکار 1995 میں ریلیز ہوا۔ بعد میں انہوں نے بہت سی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ آپ نظم اور غزل کے بے تاج بادشاہ تھے۔ آپ کا گھرانہ پچھلے 600 سال سے قوالی اور صوفیانہ کلام کی میراث زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ آپ نے ملی نغمے بھی گائے جن میں سے مشہور نغمہ ہے میرا پیغام پاکستان۔اپ نے دنیا بھر سے بے شمار اعزازات حاصل کیے۔ آپ کو قوالی موسیقی میں سب سے بڑا فنکار مانا جاتا ہے ۔صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ برصغیر سمیت پوری دنیا آپ کے فن سے بخوبی واقف ہے۔
وفات
آپ جب جگر اور گردے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے۔ تو آپ 11 اگست کو لندن میں کروم ویل اسپتال میں علاج کے سلسلے میں گئے۔ تو معلوم ہوا کہ آپ کا جگر اور گردے خراب ہوچکے ہیں ڈاکٹرز نے فورا گردہ ٹرانسپلانٹ کا کہا اور آپ نے ٹرانسپلانٹ کے لیے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا لیکن لندن کےاسی اسپتال میں 16 اگست 1997 کو صرف 48 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی میت فیصل آباد میں ان کے آبائی علاقے میں لائی گئی۔ اور جنگ روڈ والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

/ Published posts: 3255

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram