پی ایس ایل 6 ڈرافٹنگ دس جنوری کو ہونے کا امکان ذرائع کے مطابق پی ایس ایس کی ڈرافٹنگ اوپن ایئر میں کرائے جانے کا امکان اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگی گئی ہے جس میں تین سو تک لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کا انتظام کیا جائے گا اور تین سو سے زیادہ لوگوں کو کسی صورت بھی وہاں جمع نہیں ہونے دیا جائے گا اور ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست آئندہ ہفتے کے اوائل میں جاری کر دی جائے گی پی ایس ایل 6 کے دوران باہمی سیریز کی وجہ سےغیر ملکی بڑے ناموں کی شرکت غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے البتہ جزوی طور پرمیسر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کے پی ایس ایل 6 ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے بس اس کا اعلان ہونا باقی ہے یاد رہے کہ پی ایس ایل سیکس کے لیے رٹین اور رلیز پلیئرز کی ونڈو پہلے ہی اوپن کر دی گئی ہے اور یاد رہے کہ چھ کی چھ ٹیموں میں شامل پہلے سے موجودمقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کو ری نیو کردیا گیا ہےجبکہ نئے مقامی کھلاڑیوں کی ڈرافٹ کیٹاگریز کا اعلان کیا جانا باقی ہے جس کی فہرست جلد ہی جاری کر دی جائے گی اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ پی ایس ایل 20 فروری سے شروع ہو گی اور 22 مارچ کو اس کا فائنل کھیلا جائے گا جب کہ پی سی بی کی طرف سے آفیشل طور پر مکمل شیڈول کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے اور کورونا کی وجہ سے یہ بھی ممکن ہے کہ پی ایس ایل صرف دو وی نیوز پر کھیلا جائے یعنی بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے جس میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی البتہ اس کا حتمی اعلان کرونا کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا اگر کورونا صورت حال بہتر ہوتی ہے تو تماشائیوں کو اجازت مل سکتی ہے پی ایس ایل کےگزشتہ ایڈیشن کی طرح چھٹے ایڈیشن میں بھی بڑے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد متوقع ہے جن میں آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز کریس لین بین ڈنک شامل ہیں جنہوں نےپانچویں ایڈیشن میں بڑے بڑے چھکوں سے شائقین کو خوب محظوظ کیااور خوب داد سمیٹی اسی طرح پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بڑے بڑے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ ملر کرس گیل کولن انگرام اور دیگر بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے
/ Published posts: 3239
NewzFlex.Official
موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
Related Post
شاہین آفریدی نیا ریکارڈ بنانے کے قریب
NewzFlex.Official
October, 2023