کامیاب تعلقات کا رازاعظم

In دیس پردیس کی خبریں
January 07, 2021

کامیاب تعلقات کا رازاعظم
دنیا ہر کسی سی اپنی مرضی کے مطابق کام لینے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے.
آپ نے شاید ہی کبھی سوچا ہو…. واقعی صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ دوسرے شحص میں وہ کام کرنے کی خواہش پیدا کریں. جو آپ سی سے لینا چاہتے ہیں.
یاد رکھئے. اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں ہے. البتہ آپ کسی شخص کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اس سے اپنی گھڑی آپ کے حوالے کرنے پر مائل کر سکتے ہیں ایسے جابرانہ طریقوں کا طریقہ ہےاور وہ یہ ہے کہ وہ آپ کی خواہش کو پورا کرے.

یہ چند چیزیں تقریباً ہر صحت مند بالغ شخص چاہتا ہے.
. 1.صحت اور جان کی خفاظت
2.خوراک
3.نیند
4. موت کے بعد کی زندگی
5.بچوں کی خوشحالی
6 روپیہ اور روپے سے خریدی جانے والی چیزیں
7 بڑائی کا احساس

تقریباً یہ سبھی خواہشات پوری ہو جاتی ہیں. ان میں سے ایک ایسی خواہش ہے جو تقریباً اتنی ہی شدید اور لازمی ہے. جتنی طعام یا نیند کی خواہش لیکن اس کی تکمیل شاید ہی کھبی ہوتی ہو اور وہ یہ ہے کہ جسے فرائڈ بڑا بننے کی امنگ کہتا ہے اور ڈیوی اہم بننے کی امنگ.

یاد رکھیے انہوں نے قدر شناسی کی خواہش یا تمنا یا آرزو نہیں بلکہ قدر شناسی کی بھوک کہا ہے.
ھو آدمی اس بھوک کی تسکین کرنا چاہتا ہے وہ لوگوں کو اپنی مٹھی میں رکھتا ہےاور ان سے ہر کام لے سکتا ہے. ایسے انسان کی موت ہر شخص کو افسوس ہوتا ہے.
انسان کی حیوانات پر فضیلت کی ایک بڑی امتیازی حصوصیت اس کا احساس برتری بھی ہے.
جب ہم کسی مسئلے پر غور نہیں کر رہے ہوتے تو بعض اوقات ہم اپنے وقت کا پچانوے فیصد حصہ اپنے متعلق سوچ بچار میں صرف کرتے ہیں.
قول: جو شخص مجھ سے ملتا ہے وہ کسی نہ کسی طرح مجھ سے بہتر ہوتا ہے. جب اس شخص کی بہتری اور عظمت پر اظہار مسرت کرتا ہوںتو وہ شخص میرا دوست بن جاتا ہے.
بس اتنا کافی ہے کہ لوگوں کو خوبیوں پر دل کھول کر اور جی بھر کر داد دیجئے اور جی کھول کر تعریف کیجئے.
لوگ آپ کے ان الفاظ کو یاد رکھی‍ں گے. اور پسند کریں گے. وہ آپ کو بھال سکتے ہیں لیکن وہ آپ کے لفظوں کو سالہا سال تک دہراتے رہیں گے.

/ Published posts: 5

میٹھے بول میں جادو

Facebook