Skip to content

بینک سے لیا گیا قرض واپس ادا نہ کرنے پر سنی دیول کا گھر نیلامی کیلئے پیش

بینک سے لیا گیا قرض واپس ادا نہ کرنے پر سنی دیول کا گھر نیلامی کیلئے پیش

 

 

بھارت کے ریاستی بینک آف بروڈا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سنی دیول کا ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع گھر نیلامی کیلئے پیش کردیا ہے۔

بینک آف بروڈا نے اتوار کو ایک نوٹس میں کہا تھا کہ سنی دیول کی جانب سے 56 کروڑ روپے کا قرض لیا گیا تھا جو تاحال واپس نہیں کیا گیا، اسی لیے جوہو میں واقع اداکار کے بنگلے کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی۔

اخبار میں جاری کردہ نوٹس کے مطابق بنگلے کی نیلامی 25 ستمبر کو ہوگی اور بولی 22 ستمبر تک جمع کروائی جاسکتی ہے۔

نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر سنی دیول اپنی جائیداد کو نیلام ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو وہ واجبات فوری طور پر ادا کر دیں ورنہ کوئی صورت نہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب سنی دیول سے اس حوالے سے بات کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور خاموشی اختیار کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *