شادی کے بعد شعیب کے سسرال پہنچتے ہی میں نے اسے کہا پُتر بڑا برا پھنسے ہو: فردوس عاشق

In وائرل نیوز
August 20, 2023
شادی کے بعد شعیب کے سسرال پہنچتے ہی میں نے اسے کہا پُتر بڑا برا پھنسے ہو: فردوس عاشق

سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی کے متعلق بات کی

حال ہی میں فردوس عاشق اعوان نے جیو نیوز کے کامیڈی شو ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی سیاسی زندگی سمیت نجی زندگی پر کُھل کر روشنی ڈالی۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ شعیب ملک کی شادی پر انہوں نے سونے کا تاج شعیب ملک کو تحفے میں دیا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ ‘شعیب نے جس کلب کے ساتھ کرکٹ کا آغاز کیا وہ میرے عزیز کا تھا، انہوں نے ہی شعیب کو شعیب ملک بنایا، شعیب ملک کے پاس کٹ نہیں ہوا کرتی تھی، میرے عزیز نے اسے کٹ دی پھر اسے کلب لائے، ٹریننگ اور کوچنگ سب انہوں نےدی’۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘جب شعیب کی شادی ہوئی، تو اس نے ضد کی کہ آپ لوگ میرے ساتھ بارات میں شریک ہوں گے، اس نے کہا میری دلہن کو انڈیا سے لانے سب جائیں گے اور چونکہ میں ان دنوں ایم این اے تھی، مجھ سے کہا گیا تھا یہ سونے کا تاج آپ پہنائیں گی’۔

فردوس عاشق کے مطابق ‘جب ہم بھارتی حیدرآباد ان کے سسرال پہنچے تو پہلے دن میں نے شعیب کے کان میں یہ کہہ دیا تھا کہ پُتر (بیٹا) بڑا برا پھنسے ہو، کیونکہ مجھے نظر آگیا تھا کہ جو وہاں کی صورتحال تھی، چونکہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی اس لیے دونوں نے ہی کافی کمپرومائز کیا اور تیسری جگہ دبئی کو اپنا ٹھکانہ بنایا کہ اور فیصلہ کیا کہ نہ حیدرآباد میں رہیں گے نہ سیالکوٹ میں’۔

انہوں نے کہا ‘شعیب نے بڑی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی لیکن میں جو وہاں دیکھ آئی تھی، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ جب تک محبت کا بھوت سوار ہے یہ شادی بس تب تک چلے گی’۔

/ Published posts: 3255

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram