حمل سے لاعلم خاتون کے ہاں دوران پرواز بچے کی پیدائش

In وائرل نیوز
June 25, 2021
حمل سے لاعلم خاتون کے ہاں دوران پرواز بچے کی پیدائش

امریکہ (واشنگٹن)میں حمل سے لاعلم خاتون کے ہاں دوران پرواز بچے کی پیدایش ہو گئی.یہ واقع امریکہ میں پیش آیا.متاثرہ عورت کا نام لیوینیا لیوی مونگانے تھا.لیوینیا سالٹ لیک سٹی سے ہونو لولو جا رہی تھیں.جب انہوں نے اپنے بیٹے (جس کا نام ریمنڈ ہے) کو جنم دیا.

لیوینیا کی خوش قسمتی تھی کہ پرواز میں ایک ڈاکٹر اور تین ایسی نرسز سفر کر رہی تھیں جو بچوں کے آئی سی یو وارڈ میں خدمات انجام دیتی ہیں .اس عملے نے سات گھنٹے کی طویل پرواز کے دوران لیوینیا کی مدد کی.نارتھ کنساس سٹی ہاسپٹل کی نرس لانی بام فیلڈ نے بتایا کہ پرواز کے دوران انہیں شور اور ہنگامہ محسوس ہوا اور مسافروں سے طبی امداد کے لیے درخواست کی جا رہی تھی.تاہم انہوں نے بتایا کہ جب میں وہاں پہنچی تو میں نے دیکھا کہ لیوینیا کو مدد کی اشد ضرورت تھی.ہوائی پیسیفک فیملی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیل گلین بھی اسی پرواز میں موجود تھے.ان چاروں کی مشترکہ کوششوں سے لیوینیا کا حمل قدرے آسان ہو گیا اور بخیریت ہونولولو پہنچ گئی جہاں انہیں ایک مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا.یہ ایک زبردست ٹیم ورک تھا تاہم سب نے مل کا خاتون کی مدد کی.

baby

ڈاکٹر گلین اور ان تینوں نرسز نے چند دن بعد ہسپتال جا کر لیوینیا کی خیریت دریافت کی.خاتون کو تو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے لیکن بچہ تب تک آئی سی یو میں رہے گا جب تک گھر جانے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا.طیارے میں موجود ایک شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی جسے اب تک ایک کروڑ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں.

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram