نیا سال نیا عزم اور صحت مند زندگی!

In عوام کی آواز
January 03, 2021

نیا سال ہر چیز کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے. اس لیے ہمیں اپنی صحت کے حوالے سے کچھ اصول اپنانے چاہے. ویسےتوسال2020 ایک غیر یقینی سال گز را ہے اس سال میں وہ سب ہواجو ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا ایک چیز جو ہمارے کنٹرول میں ہے وہ ہے ایک صحت مند زندگی. اس لیے ہمیں وہ اصول اپنا نے چاہئیں جو آسان ہو اور ان پرعمل کیا جا سکے. آئیے آپ کو چند تندرست عا دات کے بارے میں بتائیں جو اپ اس سال میں اپنا سکتے ہیں.

اچھی خوراک

اپنی خوراک میں دال, سبزیاں,گوشت, دودھ اور ڈرائی فروٹ وغیرہ شامل کریں کیونکہ متوازن غذا ہی اچھی زندگی کی ضامن ہے .اس کے علاوہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وزن صحت مند طریقے سے کم ہوتو خوراک کا استعمال مناسب مقدار میں کرے .

بیٹھے کم چلے زیادہ

زیادہ بیٹھے رہنا صحت کے لئے اچھا نہیں ہے اس کے بہت سے نقصان ہیں اس سال یہ عز م کر لیں کہ آپ نے بیٹھناکم ہے اپنی زندگی میں زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں شامل کرنی ہے یہ ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے.

اچھی نیند

اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ اچھی نیند بھی ہمارے لیے بہت ضروری ہے .اس لئے مناسب وقت کی نیند لے. عمومی طور پر چھ سے سات گھنٹے کی نیند ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے.

سکرین ٹائم کم کریں

الیکٹرونک میڈیا جیسا کہ ٹی وی, موبائل سوشل میڈیا غیرہ پر پر زیادہ ٹائم گزارنے سے غصہ چڑچڑا پن اور اکیلے پن جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں. اس لیے اس سال یہ عزم کرلیں کہ آپ نے سکرین ٹائم کم لینا ہے اور اپنا زیادہ تر وقت مختلف سرگرمیوں میں گزارنا ہے.

شوگر کا استعمال کم کریں

جتنا ممکن ہوسکے شکر کا استعمال کم کریں. شکر کے استعمال سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں. ہیں جیسے انسولین, دل کی بیماریاں, شوگر اور کیو یتی کا مسئلہ ہو سکتا ہے .

خود کا خیال

آپ نے روزمرہ کی مصروف زندگی سے تھوڑا وقت اپنے لیے لیے بھی نکالے یہ آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ضروری ہے

مراقبہ

اپنے روز کے معمول میں مراقبہ کو شامل کر لے یہ ایک صحت مند جسم کے لیے فائدہ مند ہے.آخری اور سب سے اہم بات جو آپ کو نئے سال میں اپنانی چاہیے وہ یہ ہے کے آپ خوش رہیں. کیونکہ خوش رہنے سے انسان کے اندر مثبت رویہ پیدا ہوتا ہے . جو ایک صحت مند زندگی اور صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہے. اس لیے نئے سال میں یہ چند عادات اپنا سکتے ہیں ہیں کیونکہ یہ بہت ہی بنیادی اور آسان عادات ہیں.