Skip to content

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے منگیتر سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

 

 

بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، ان کی شادی راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاستدان اور دوست احباب شریک ہوں گے۔

پرینیتی اور راگھو شادی کی تیاریوں کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے کریں گے۔ واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے کافی چرچے ہوئے، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی بڑے ہیرے والی انگوٹھی کو کافی سراہا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ راگھو چڈھا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار بھارتی روپے تھی۔

دوسری جانب ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت راگھو چڈھا سے کہیں زیادہ تھی، ان کی انگوٹھی تقریباً 80 سے 90 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *