بگ باس کی ایک کروڑ کی آفر ’پان‘ نہ ملنے کی وجہ سے ٹھکرا دی: رؤف لالا

In شوبز
August 20, 2023
بگ باس کی ایک کروڑ کی آفر ’پان‘ نہ ملنے کی وجہ سے ٹھکرا دی: رؤف لالا

بگ باس کی ایک کروڑ کی آفر ’پان‘ نہ ملنے کی وجہ سے ٹھکرا دی: رؤف لالا

 

 

رؤف لالہ نے بتایا کہ انڈین لافٹر چیلنج کے ساتھ میرا ڈیڑھ سال کا معاہدہ تھا، اسی دوران مجھے پروڈکشن کی جانب سے بگ باس کی بھی پیشکش کی گئی تھی، جب میں نے سوال کیا تو پتہ چلا اس شو کیلئے مجھے بگ باس گھر میں 3 سے ساڑھے 3 مہینے رہنا ہوگا، وہیں سب کچھ دیا جائے گا، میں نے ان سے پوچھا اس گھر میں پان ملیں گے؟ تو ان کا جواب’ نہیں‘ تھا جسے سن کر میں نے بھارت کے ایک کروڑ روپے کی آفر ٹھکرادی تھی جو آج 3 کروڑ بھارتی روپے سے بھی کہیں زیادہ بنتی ہے۔

کامیڈین کا کہنا تھا کہ بگ باس میں اس وقت پان تو نہیں ملتے تھے لیکن اب سنا ہے بگ باس میں جوس کے ڈبے میں’سب‘ ملتا ہے۔

رؤف لالہ نے اپنی پان کی عادت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں 40 سال سے ایک ہی دکان اور ایک ہی کاریگر کے ہاتھ کا بنا ہوا پان کھا رہا ہوں، وہ روزانہ 12 پان میرے لیے بناکر رکھتا ہے، مجھے پان کا نشہ ہے کسی سے بھی مانگ کر پان کھا لیتا ہوں، شادی کے وقت بھی جب میری تحقیقات کی گئیں تو ان میں یہی پتہ لگا تھا کہ میں پان بہت کھاتا ہوں۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram