زرداری اور بلاول کے درمیان جنگ۔.لیکن جیت پیپلز پارٹی کی ! مگر وہ کیسے؟؟؟

In دیس پردیس کی خبریں
January 03, 2021

جس معاشرے میں لوگ آپس میں معاملات کرتے ہیں وہاں اختلافات بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ اور جب بات سیاست کی آتی ہے تو وہاں مختلف سوچ, مختلف مزاج اور مختلف سیاسی بصیرت کے لوگ پائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔!پچھلے دنوں ہم نے سیاست میں بہت ہلچل دیکھی اور خاص طور پر پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف تحریک جو آج کل مولانا کی لالچ, زرداری کی سیاست۔ مریم اور نواز شریف کی انا کی نظر ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔۔۔۔۔!

جس کا فائدہ براہ راست مومن حکومت کو یا یوں کہ لیں ارطغرل حکومت کو ہو رہا ہے۔۔۔۔!لیکن اس پر بات پھر کبھی سہی!!!! آج بات صرف باپ بیٹے کی سیاسی لڑائی کے بارے میں ہوگی۔۔۔تو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی تحریک کی نمائندگی مسلم لیگ ن سے مریم اور پیپلز پارٹی سے بلاول کر رہے تھے اور ان دونوں کے ابو تقریبا خاموش تھے اور سارا بوجھ ان دونوں پر تھا۔۔۔۔!اب دونوں کو سیاسی تجربہ تو تھا نہیں تو بس جہاں کشتی جا رہی تھی یہ بھی خاموش تماشائی بنے جا رہے تھے۔۔۔۔!اب چونکہ زرداری ہمیشہ سے کسی اچھی ڈیل کے چکر میں رہتا ہے اور جب اس نے دیکھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک مولانا بند گلی میں لے کر جا رہے ہیں تو زرداری نے بلاول سے کہا کہ تم اس موقف سے پیچھے رہو یہ ہماری سیاست کےلیے خطرہ ہے ۔۔۔۔۔!

کیلن بلاول اب اس جگہ پر کھڑا ہے جہاں سے واپسی ناممکن ہے۔ تو اس نے منع کر دیا اور اس طرح دونوں کے درمیان کچھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ اور یہ لڑائی کوئی پہلی دفعہ نہیں ہوئی پہلے بھی بہت دفعہ ہوئی اور ایک بار تو اتنی شدت اختیار کر گئی تھی کہ بلاول ناراض ہو کر لندن جا بیٹھے تھے اور زندگی میں کبھی سیاست نا کرنے کی ٹھان لی تھی مگر پھر ابا کو ہی ترس آیا اور وہ منا کر لے کر آئے۔۔۔۔۔۔!قصہ مختصر یہ کہ دونوں کی سیاست کا انداز الگ ہے بلاول زرا اگریسولی سیاست کرتے ہیں اور وجہ انکی کم تجربہ کاری ہے۔جبکہ زرداری نے تو ساری زندگی ہی اسی کام میں گزار دی اور اس وقت وہ سیاست کا عامل مانا جاتا ہے اور اس کے پاس سیاسی موکل بھی موجود ہیں جو اسے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔لیکن جو بھی ہو فائدہ صرف حکومت کو ہے ان کی لڑائی کا۔۔۔۔۔!!!اللہ پاک ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔

السلام

/ Published posts: 7

Economist