ہم مسلمانوں کا عقیدہ تو ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے دنیا میں کوئی آدم خاکی پیدا نہیں ہوا۔ اور ان کے دور سے لے کر اس وقت تک سات ہزار سال کا زمانہ گزرا ہے۔ دنیا کی مدت قیام کو لاکھوں میں سے بھی زیادہ منانا ہمارے نزدیک غلط ہے۔ اور ہماری تحقیق کے مطابق یہ درست ہے کہ ہندوستان بھی دنیا کے دوسرے خطوں کی طرح حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد سے آباد ہوا۔ جس کی تفصیل یہ ہے کہ طوفان کے بعد حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے تینوں بیٹوں یعنی سام، یافث ، اورحام کو ازروئے کھیتی باڑی اور کاروبار کا حکم دے کر دنیا کے چاروں اطراف میں روانہ کیا۔
حضرت نوح علیہ السلام کے دو بڑے بیٹے اور جانشین تھے۔ ان کے فرزند وں کی تعداد(۹۹) تھی ۔ جن میں ارشد، ارفخشد ، کئے ، نود، یود، ارم، قبطہ، عاداور قحطان مشہور ہیں۔ اور عرب کے تمام قبیلے انہیں کی نسل سے ہیں۔ حضرت ہود،صالح، اور ابراہیم اپنا سلسلہ نسب ارفحشد تک پہنچاتے ہیں۔ ارفعہ کا دوسرا بیٹا کیمورث شاہان عجم کا مورث اعلی ہے، کیمورث کے چھ بیٹے تھے ۔ سیامک ، عراق، فارس، شام، تو راور دمغان ۔ بڑا بیا سیامک باپ کا جانشین ہوا۔ اور باقی بیٹے جس جسجگہ گئے ۔ وہ جگہ انہیں کے نام سے موسوم ہوئی ۔ اور وہاں انہیں کی اولاد آبا د ہوئی۔ بعضوں کا خیال ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام عجم تھا۔ اور عجم کے سب رہنے والے اسی کی اولاد میں سے ہیں۔ سیامک کے بڑے بیٹے کا نام ہوشنگ تھا۔ عجم کے تمام بادشاه یزدجر‘ تک اسی کی اولاد سے ہیں۔حضرت نوح علیہ السلام کے دوسرے بیٹے یافث اپنے والد محترم کے ایما پرمشرق اور شمال کی طرف گئے اور وہیں آباد ہو گئے ۔ اس کے بہت سے بیٹے پیدا ہوئے جن میں سب سے زیادہ مشہور بیٹا ترک نام کا ہے۔ ترکستان کی تمام قومیں یعنی مغل، ازبک، ترکمانی اور ایران کے وردما کے ترکمانی اس کی اولاد میں ہیں۔ باقی کے دوسرے مشہور بیٹے کا نام چین تھا ۔ ملک چین کا نام اسی کے نام پر ہے، تیسرے بیٹے کا نام آر دیس ہے۔ اس کی اولا د شمالی ملکوں کی سرحد پر بحر ظلمات تک آباد ہوئی ، اہل تاجک ، غورو سقلاب انکی نسل سے ہیں۔
حضرت نوح کا تیسرا بیٹا حام اپنے عالی قدر والد کے علم سے دنیا کے جنوبی حصے کی طرف گیا اور اس کو آباد و خوشحال کیا۔ نام کے چھ بیٹے تھے جن کے نام یہ ہیں ۔ ہند ،سندھ، حبش ، افرنج ، ہرمز، اور بویہ ۔ ان سب بیٹوں کے نام پر ایک ایک شہر آباد ہوا۔ حام کے سب سے زیادہ مشہور بیٹے ہند نے ملک ہندوستان کو اپنایا اور اسے خوب آباد سرسبزوشاداب کیا۔ اس کے دوسرے بھائی سندھ نے ملک سندھ میں قیام کیا ۔ اور تہت اور ملتان کو اپنے بیٹوں کے نام سے آباد کیا۔ ہند کے چار بیٹے پیدا ہوئے۔ ان کے نام یہ ہیں۔ پورب۔ بنگ، دکن ،نہروال۔ جو ملک اور شہر آج کل ان ناموں سے مشہور ہیں وہ ان کے آباد کیے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ہند کے بیٹے دکن کے گھر تین لڑکے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام مرہٹ اور دوسرے کا کنہڑا اور تیسرے کا تلنگ تھا۔ دکن نے اپنے ملک کو اپنے تینوں بیٹوں میں برابر برابر تقسیم کیا۔ آج کل دکن میں جوان ناموں کی تین مشہور قومیں ہیں وہ انہی تینوں کی نسل سے ہیں۔
ہند کے بیٹے نهروال کے بھی تین بیٹے تھے جن کے نام بھروج، کنباج ، اور مالراج ہیں۔ ان تینوں کے نام پر بھی تین شہر آباد ہوئے۔ اور ان شہروں میں ان کی اولادیں آج تک آباد ہیں۔ ۔۔۔۔ ہند کے تیسرے بیٹے بنگ کے گھر میں بہت سی اولاد ہوئی ۔ جنھوں نے ملک بنگالہ آباد کیا۔ چوتھے بیٹے پورب کے ہاں جو ہند کا سب سے بڑا بیٹا تھا بیالیس بیٹے ہوئے اور کچھ عرصے میں ان کی اولاد اس قدر بڑھی کہ انہوں نے ملک کے انتظام کے لئے اپنے خاندان میں سے ایک شخص کشن نامی کو اپنا سردار اور فرمانروا بنایا۔