چائنا کے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے

In دیس پردیس کی خبریں
January 02, 2021

چائنا کے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے جے ایف سیونٹین تھنڈر کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔ گْزشتہ دِنوں چائنا کے وزیر دفاع جنرل وی فنغے پاکستان میں آئے اور بہت سارے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے۔پاکستان اور چائنا کی دفاعی شراکت داری اب ایک مضبوط رشتے میں بندھ گئی ہے۔14گروپ پر مشتمل جے سیونٹین تھنڈر طیارے پاکستان کے حوالے کر دیئے گئے۔ فورتھ جنریشن کے یہ طیارے پاکستان کے دفاعی نظام کو اور مضبوط کریں گے۔کو پائلٹ کی خصوصیات،روسی انجن کے حامل اور اے ای ایس اے جدید چائینی ریڈار سسٹم پر نصب یہ طیارے دشمن کی نیند حرام کرنے کیلئے کافی ہیں۔