Skip to content

صحت مند زندگی گزارنے کے چند رہنما اُصول

آج کی تیز ترین دنیا میں انسان پیسے کمانے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جدوجہد میں لگا ہوا ہے اور اپنی روزمرہ کی روٹین کو بیلنس نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں انسان اپنی صحت خراب کر بیٹھتا ہے اور مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہا ہے-آج ہم آپ کو روزمرہ کے چند ایسی عادات بتائیں گے کہ جن کو اپنا کر ایک صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہےاور خود کو جلد بوڑھا ہونے سے روکا جا سکتا ہے

صحت مند غذا
آج کے اس دور میں انسان کام میں اتنا مصروف ہو گیا ہے کہ اس نے اپنی روزمرہ کی خوراک کا توازن بگاڈ دیا ہےخراب غذائی عادات جیسا کہ جنک فوڈ میٹھی یا زیادہ چربی والی غذا ہیں انسان کو قبل اذ وقت بڑا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں-اگر ہم ان چیزوں کو ترک کرکے محدود تعداد میں کیلوریز اور زیادہ غذائیت پر مبنی خوراک جیسا کہ، پھل ،سبزیاں اجناس، اور گوشت وغیرہ کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنالیں تو ھم بہترین زندگی گزار سکتے ہیں

نیند
صحت مند زندگی گزارنے کے لئے مناسب نیند لینا بہت ضروری ہےمناسب نیند انسانی دماغ کو اپنا کام ٹھیک طرح سے انجام دینے میں مدد دیتی ہے جس سے انسانی جسم ہشاش بشاش رہتا ہےمناسب نیند نہ لینے سے انسانی جسم میں اضافی تناؤ اور مختلف طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

ورزش
طبی ماہرین کے مطابق جسمانی سرگرمی سے دوری انسان کے لیے تباہ کن اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے-خاص کر وہ لوگ جو آفس یا گھر میں سارا دن بیٹھ کر کام کرتے ہیں ان کے جسم کے عضلات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جبکہ میٹابولز پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسانی جسم میں بڑھاپے کے اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں -ضروری نہیں کہ بہت زیادہ جسمانی مشقت کی جائے بلکہ ہلکی پھلکی چہل قدمی کو روٹین کا حصہ بنا کر اپنے آپ میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *