پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی
کراچی – عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قدر میں کمی ہوئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی سے 236000 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1543 روپے کی کمی سے 202332 روپے پر بند ہوئی۔
دریں اثنا، چاندی کی قیمت 2,900 روپے فی تولہ اور 2,486.28 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔