Skip to content

پاکستان میں گوگل پر 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ادکار

ہر کسی کے بارے میں جاننے کے لیے لوگ عموماً گوگل پہ سرچ کرتے ہیں۔اور ہر سال گوگل اپنے اوپر سرچ ہونے والے موادکے بارے میں ایک تحقیق شائع کرتا ہے جس میں سے کچھ ہم آپ کے سامنے بیان کریں گے ۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پاکستانیوں نے 2020 میں کن اداکاروں کو سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا گیا۔

نمبر1)عظمیٰ خان
نمبر2)علیزہ شاہ
نمبر3)فلک شبیر
نمبر4)عاصم اظہر
نمبر5)ایسرا بلجیک
نمبر6)سارہ خان

عظمیٰ خان

14 اپریل 1981 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ادکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011 میں بننے والی فلم دی ڈسک سے کیا۔ اس فلم کے بعد انہوں نے 2013میں وار،جوانی پھر نہیں آنی،تیری میری لو سٹوری، یلگار،جوانی پھر نہیں آنی ٹو، میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

علیزہ شاہ

عہدے وفا سے مشہور ہونے والی اداکار علیزہ شاہ کراچی میں پیدا ہوئی۔علیزہ ٹیلی وژن پر پہلی بار 6 سال کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ ایک کمرشل میں اداکاری کرتے ہوئے نمودار ہوئی۔اب تک علیزہ چھوٹی سی زندگی، دلدل، عشق تماشہ، دل موم کا دیا، تو مجرم ہو، بساط دل،باندھی،حور پری،جو تو چاہے،عہد وفا اورمیرا دل میرا دشمن میں اپنا کردار ادا کر چکی ہیں۔

فلک شبیر

فلک شبیر سارہ خان سے شادی کی وجہ سے زیادہ سرچ کئے جانے والوں میں شمار ہے۔27 دسمبر میں 1986 کو کراچی میں پیدا ہونے والے فلک شبیر پیشے کے لحاظ سےسنگر ہیں۔

عاصم اظہر

پاکستان کے ابھرتے ہوئے ستارے عاصم اظہر اپنے کام کی وجہ سے بے حد مشہورہیں۔ 29 اکتوبر 1996 کو کراچی میں پیدا ہونے والے عا صم اظہر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز یوٹیوب سے کیا۔اس کے بعد یہ پاکستان کے بہت سے ملی نغمے اور کوک سٹوڈیو کے مختلف گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

ایسرا بلجیک

ارطغرل ڈرامہ سے مشہور ایسرا بلجیک جو کے اس ڈرامے میں حلیمہ سلطا ن کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں مشہو رہیں۔14 اکتوبر 1992 کو انقرہ میں پیدا ہو نے والی ایسرا بلجیک نے اپنے کیرئیر کا آغاز ارطغرل ڈرامے سے ہی کیا۔

سارہ خان

14 جولائی 1992 کو سعودی عرب میں پیدا ہونے والی سارہ خان پیشے کے لحاظ سے ادکارہ اور ماڈل ہیں۔اب تک سارہ خان گوہر نایاب،بھول، الودائے، محبت آگ سی،ناراض،تم ہو، نظر بد، کرامت عشق، دیوار شب، ثبات شامل ہیں۔سارہ خان اور فلک شبیر نے 2020 میں ہی شادی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *