بکروں کی بیتل نسل

In دیس پردیس کی خبریں
December 30, 2020

“بیتل،فیصل آباد،پاکستان سے”
بیتل نسل ہندوستانی اور پاکستانی پنجاب میں دودھ اور گوشت کی پیداوار کے لیے پالی جاتی ہے۔یہ نسل جمنہ پوری اور مالابری سے مشابہت رکھتی ہے۔انہیں لاہوری اور امرتسری بھی کہا جاتا ہے۔بیتل بکری میں بھی 6چھ اقسام پائی جاتی ھیں جن میں فیصل آبادی بیتل، نکری یا غلابی بیتل، گجراتی بیتل ، مکھی چینی بیتل ، رحیم یار خانی بیتل اور ناگری بیتل ھیں۔

بیتل کی خصوصیات

(1) بیتل نر کا اوسط وزن 70سے80 کلو گرام اور زیادہ سے زیادہ 293 کلو گرام ریکارڈ ہو چکا ہے۔
(2) بیتل مادہ کا اوسط وزن عموماً 50 سے 60 کلو گرام ہوتاہے۔
(3) ان کا وزن اور قد تیزی سے بڑھتا ہے اسی لیے انہیں قربانی کے لیے پالا جاتا ہے۔
(4) اگر اچھی خوراک اور مناسب دیکھ بھال ہو تو بیتل مادہ 2 سے 2.5 لیٹر روزانہ دیتی ہے۔
(5) بیتل بکرے کا سر بڑا ہوتا ہے اور اس کو ”رومن نوز“ سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
(6) دو سال کے اندر اندر یہ بکری پہلی دفعہ حاملہ ھو جاتی ھے۔
(7) بچے پیدا کرنے کا درمیانی وقفہ 6 سے 8 ماہ ھوتا ھے۔
(8) جڑوا بچے دینے کی شرح 25سے 30 فیصد ھوتی ھے۔

/ Published posts: 3256

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram