Skip to content

صنعتوں کو دو دن کے لیے گیس کی فراہمی معطل

ملک کے معاشی حب کراچی میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا، کراچی کی صنعتوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ 2 دن تک کر دی گئی۔

پاکستان میں بحران شدت اختیار کرنے پر کراچی کے صنعتی مقامات کو 1 دن کی بجائے 2 دن کی گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کراچی کے تمام صنعتی یونٹس اور فعال پاور پلانٹس کو 2 روز کے لیے گیس کی بندش کا اعلان کر دیا گیا۔

سات صنعتی سیکٹرز اور کیپٹیو پاور پلانٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ 17 سے 19 دسمبر 2022 تک ایس ایس جی سی (سوئی سدرن گیس کمپنی) سے گیس کی سپلائی استعمال نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *