ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کو سماجی تحفظ فراہم کرنے، غذائی تحفظ کو فروغ دینے اور اس کے لوگوں کے لیے روزگار کی فراہمی میں مدد کے لیے 554 ملین ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دی۔
اے ڈی بی کے مطابق یہ رقم سندھ، بلوچستان اور کے پی میں تباہ شدہ تعمیرات کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ بینک نے مزید کہا کہ کل 554 ملین ڈالر میں سے 475 ملین ڈالر قرضہ، 3 ملین ڈالر تکنیکی گرانٹ اور 5 ملین ڈالر جاپان کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے عطیہ ہے۔
سیلاب سے نجات
واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 2.3 سے 2.5 بلین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔