بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ایک قابل ذکر بین الاقوامی موجودگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ توقع ہے کہ وہ 18 دسمبر کو قطر کے لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل کے دوران ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی۔
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی بین الاقوامی اداکارہ یہ اعزاز اپنے نام کرے گی اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کی سب سے چہیتی اداکارہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابقدیپیکا پڈوکون اداکار جلد ہی کھیلوں کے عظیم الشان ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے قطر جائیں گی، جہاں وہ لوگوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نمائش کریں گی۔ اس سے پہلے پڈوکون نے جیوری ممبر کے طور پر فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی تھی۔