Skip to content

سلیم ملک نے مجھے ڈریسنگ روم میں اپنے کپڑے اور جوتے صاف کرنے پر مجبور کیا، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیم ملک ایسا آدمی ہے جس پر آپ کبھی بھروسہ نہیں کرتے۔

وسیم اکرم نے اپنی سوانح عمری ’سلطان: اے میموئیر‘ میں سلیم ملک کو خود غرض اور منفی شخص قرار دیا ہے۔ اس نے اپنی کتاب میں چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سلیم ملک نے انہیں پہلے ٹور پر اپنے کپڑے اور جوتے صاف کرنے کا حکم دیا تھا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ‘مجھے اپنا غلام سمجھتے ہوئے، سلیم ملک چاہتے تھے کہ میں ان کی مالش کروں’۔ لاہور میں پیدا ہونے والے کرکٹر وسیم نے مزید کہا کہ سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد نے انہیں متعارف کرایا اور بیٹنگ کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’’جاوید میانداد نے مجھے پہلے ٹور پر بیٹنگ پیڈز دیے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *