لاہور – پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے منگل کو سلواکیہ میں ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ سابق قومی جونیئر چیمپئن نے اپنے انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کی۔
‘الحمدللہ میں نے سلوواکیا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2022 میں 52 کلوگرام کیٹیگری میں کل 267.5کے جی (باڈی ویٹ 51.4کے جی) اٹھا کر سلور میڈل جیتا ہے اور قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے’۔
انہوں نے لکھا کہ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کی جانب سے میری بین الاقوامی شرکت کو روکنے اور مجھے کھیل چھوڑنے کی پوری کوشش کرنے کے باوجود اللہ کا شکر ہے کہ مجھے یہ کامیابی ملی۔ 52 کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ یوکرین کے ایتھلیٹ نے اپنے نام کیا۔
وہ پچھلے بین الاقوامی مقابلوں میں سونے اور چاندی کے تمغے جیت چکی ہیں۔