Skip to content

ہماری زندگی میں ذکر خدا کے آثار

ذکر الٰھی انسان کو نسیم فرحت بخش ،حیات معنوی عطا کرتا ہے ۔انسان کاخستہ دل یاد خدا سے لذت اور طراوت حاصل کرتا ہے۔جو انسان ہمیشہ یاد خدا میں رہے گا اور اپنے آپ کو اللہ کی طر ف نیازمند اور اپنے فقر کا احساس کرے گا وہ کبھی بھی رذائل اخلاقی اور گناہ میں مبتلا نہیں ہوگا۔اس بنا پر یاد و ذکر الھی قرب الھٰی تک پہنچنے کے لیے مہم ترین وسیلوں میں سے ہے۔اور انسان عالم ناسوت سے نکال کر عالم ملکوت تک پہنچاتا ہے خداوند عالم فرماتا ہے” یا ایها الذین آمنوا اذکروا الله ذکرا کثیرا و سبحوه بکرة و اصیلا»ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ کو بکثرت یاد کیا کرو ۔صبح اور شام اس کی تسبیح کیا کرو۔(سورہ احزاب آیۃ 41/42)

ذکر کا مفھوم
ذکر کی لغوی معنیٰ “یاد کرنا ہے”وہ یاد کرنا خواہ زبان سے ہو یا دل سے ہو یا دونوں سےنسیان کے بعد ہو یا دائما ہو ذکر”یاد کرنے کی معنی میں ہے اور اس کا ضد نسیان ہے۔(1 – علی اکبر قرشی، قاموس قرآن، ج 3، ص15 )

مراتب ذکر
ذکر کے بہت بلند اور اعلیٰ مقامات ہیں اور اس کا پہلا مرتبہ “ذکر زبانی”ہے اور ذکر زبانی سے مراد لقلقہ زبانی نہیں کیونکہ اگرالفاظ کے معنی اور مفہوم کی طرف توجہ نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔دوسرا مرتبہ قلبی ہے اس سے مراد انسان کی اللہ کی طرف توجہ دل سے نکلے اور زبان پر جاری ہو۔مرتبہ سوم تمام احوال میں خدا کو یاد کرنا یہاں تک کہ انسان ایک لحظہ بھی اللہ تعلیٰ سے غافل نہ ہو۔اور ہر وقت خدا کو یاد رکھے اور اپنے اعمال پر خدا حاضر و ناظر جانے۔(فریده مصطفوی، روش خودسازی، ص 81)

آثار ذکر
آیات و روایات میں ذکر کے انسانی زندگی کے اوپر اثرات کا ذکر فراوانی سے ملتا ہے۔

خدا کی بندہ پر توجہ
خداوند متعال اپنی لاریب کتاب میں فرماتا ہے” فَاذْكُرُوْنِيْٓ اَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوْا لِيْ وَلَا تَكْفُرُوْنِ”ترجمہ: پس تم مجھے یاد رکھو ۔ میں تمہیں یاد رکھوں گا ۔ اور میرا شکر ادا کرو ۔ اور میری ناشکری نہ کرو ۔(سورہ بقرہ/152)ذکر الھٰی کو سب فائدہ جو انسان کی زندگی میں مرتب ہوتا ہے وہ اللہ کا اس کی جانب توجہ کرنا ہے ۔جو انسان ہمیشہ یاد خدا میں گذارتا ہے اور اپنے آپ کو کمال مطلق کے سرچشمے سے سیراب کرتا ہے تو اس کے وسیلہ سے اس کو پاکیزگی ملتی ہے اور خداوند عالم تمام مراحل زندگی اور مشکلات اور سختی کے مراحل میں اس کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

فلاح
قرآن کی نظر میں ذکر اللہ انسان کی رستگاری اور فلاح سامان فراہم کراہے ارشاد باری ہوتا ہے” وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ”ترجمہ: اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تاکہ تم فلاح پالو(سورہ جعہ/10)-اس کے علاوہ ذکر خدا کے بھی آثار و فوائد ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *