جب پاکستان ریلوے کو 45 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا سامنا ہے تو محکمہ کے 93 افسران مختلف گروپس میں چین کا دورہ کریں گے۔
وہ پڑوسی ملک سے درآمد کی جانے والی 149 ملین ڈالر کی 230 بوگیوں کا معائنہ کرنے کے لیے 9 اگست سے دورہ کریں گے۔ملازمین بشمول اگلے سال ریٹائر ہونے والے ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر 100 ڈالر ان کے سفری الاؤنس کے طور پر ملیں گے۔
چیف مکینیکل انجینئر کیرجز عبدالحسیب کے مطابق، جو اہلکار چین کا دورہ کر رہے ہیں وہ بوگیوں کے ڈیزائن میں مشاورت فراہم کریں گے۔جبکہ بوگیوں کے ڈیزائن میں مسافروں کے لیے سفری سہولت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ملازمین کو تربیت بھی دی جائے گی۔ چیف مکینیکل انجینئر کیرجز عبدالحسیب نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوگا کہ چین کی ٹیکنالوجی بھی پاکستان کا حصہ بن جائے گی۔