Skip to content

پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو پاک نیوی کی جانب سے لیفٹیننٹ اعزازی رینک مل گیا

کرکٹر فخر زمان کو پاک نیوی فوج کی طرف سے لیفٹیننٹ اعزازی رینک خود محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ميں اس عزاز سے نوازہ۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا یہ رینک فخر زمان کی کرکٹ گراونڈ میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ کے ساتھ جڑے رہنے کی بنیاد پر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتاتے ہوۓ یہ بھی واضع کیا کہ،فخر زمان نے 2007ء میں بطور سیلرپاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں شمولیت بھی کی تھی۔فخر زمان نے اپنے کرکٹر کیرئیر میں بہت سے ایسے انحعام پاک بحریہ کے لیے جیتیں جس سے پاک بحریہ کا نام روشن کیا۔اسی طرح کھیل کے میدان سے پاک بحریہ کے لیے بہت سے اعزازت حاصل کیۓ۔
2012ء میں فخر زمان نے اسٹریلیا میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ،پاک بحریہ کی نمائندگی کرتے ہوے ٹورنمنٹ کا بہترین کھیلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پاکستان پاک نیوی نے فخر زمان کی کارکردگی کو سراتے ہوۓ سند تحسین سے بھی ان کی حوصلہ افزائی کر چکی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے چیف محمد امجد خان نیازی نے فخر زمان کو اور ان کے اہل خانہ کو اس خوشی کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔اور نیول چیف کا کہنا تھا ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک بحریہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب میں عسکری و سول حکام اور پی سی بی اسٹاف کے ساتھ ساتھ ،فخر زمان کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔فخر زمان کی انڈیا کے خلاف 2017ء میں چیمپین ٹرافی کے فائنل میچ میں انڈیا کے فاسٹ بولر جسپرت بھمرا نے آوٹ کر دیا ،تو جب امپیار کے نو بال کے سگنل نے فخر زمان کو ایسا چانس دیا کہ پھر فخر زمان نے اس چانس کا فائدہ اٹھاتے ہوا شاندار سنچری سکور کیا،اسی سچنری نے فخر زمان کو پوری دنیا میں شہرت کی بلندی تک پہنچا دیا۔آج بھی جب چمپین ٹرافی کا زکر ہوتا ہے تو فخر زمان کی اس شاندار سنچری کو یاد کیا جاتا ہے۔فخر زمان نے انٹرنیشل ٹی 20 میں تیز ترین 1000 سکور بھی مکمل کیا۔فخر زمان پاکستان کی جانب سے پہلے کھلاڑی ہے جس نے ایک روزہ میچ زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری سکور کیا ہے۔

فخر زمان بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں ،انہوں کا کھلینے کا انداز پاکستان کے جتنے بھی بائیں ہاتھ کے بسمینوں سے مختلف ہے،فخر زمان زیادہ تر میچوں میں اوپنر ہی کھلیتے ہیں ۔فخر زمان پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے کھیلاڑی ہے اور زیادہ تر لاہور قلندر ٹیم کی اوپنینگ بھی کرتے ہیں ،فخر زمان پاکستان کے بہترین فلیڈر میں بھی شمار ہوتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *