جلالپورپیروالا میں دل دہلادینے والا حادثہ

In دیس پردیس کی خبریں
December 29, 2020

ملتان کی تحصیل جلالپوپیوالا کے علاقے غازی پور میں دو شخص کوئے (گھوہ) کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کے بھاری ملبے کے نیچے آگئے . کووا(کھوہ) پورانا تھا جس سے اینٹیں نکال رہے تھے.ان جے ساتھ ایک بچہ بھی تھا جسے ان دونوں نے باہر اچالا اور کسی کی مدد بلانے کو بھہجا. بستی والوں کو پتہ لگتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت ان کو زندہ نکالنے کی کوشش کرتے ہے .اور ریسکیو 1122 بھی موقع پر آ پونچی اور اپنی کاروائی شروع کر دی .علاقے میں بات کے پھلتے ہوئے بہت سی عوام اس دکھ اور دردناک مناظر کو دیکھنے جگہ وقوعہ پرآپونچی.علاقے کے زمیدار بھی آگئے اور اپنی نگرانی میں جلد سے جلد اور نکالنے والوں کو اپنا بھی خیال رکھنے کو کہا.

عوام زیادہ ہونے کی وجہ سے قابو سے باہر ہو گئی جس میں اور مٹی کے ملبے گڑنے کا خطرہ تھا اسی وجہ سے پنجاپ پولیس کی مدد لی گئی . پولیس کے نوجوانوں نے عوام کو کنٹرول کیا اور انہے دور رہنے کو کہا کیوں کہ کوئے میں اور مٹی کے ملبے گڑنے کا خطرہ تھا جس کی وجہ سے زیادہ لوگوں کی جان جا سکتی تھی. آخر کار دو گھنٹے کی کاروائی کے بعد ایک شخص کو نکال لیاگیا. لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی سانسیں نکل رہی تھی اس بات کی مکمل تحقیق نہیں ہو سکی کیوں کہ دو گھنٹے مٹی کے ملبے کے نیچے رہنا اور سانسیں پھر بھی نکل رہی تھی اس بات کو سائنس نہیں مانتی کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے باحال وہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا.

تین سے چار گھنٹے کی کاروائی کے بعد دوسرے شخص کو بھی نکال لیا گیا اس کی حالت دیکھتے ہی لوگوں نے اللہ اکبر کے نارے لگانا شروع کر دیئے اور اللہ سے دعا مانگتے رہے اور ریسکیو کے نوجوانوں نے فورن اس شخص کو دیکھا جو کہ دم توڑ چکا تھا اور اسے فورن ایمبولیس میں لے گئے. اس واقعے کے بعد علاقے میں بہت غم کی لہر پھیل گئی ہر کوئی دل دل میں روتا رہا لوگوں میں بہت غم پھیل چکاتھا. اور سب لوگ ان دونوں کی تعریف کر رہے تھے اور ان کلیئے دعائے مغفرت. ان کے نماز جنازہ میں بہت زیادہ عوام نے شرکت کی اور دعا مغفرت کی.دعا ہے کہ اللہ تعالی ان دونوں کو جنت میں عالی مقام عطا کرے (آمین) اور ان کے خاندان کو صبر کرنے کی تفیق عطا کرے.(آمین)

/ Published posts: 25

یوٹیوبر+ کمپیوٹرسائنس طالبعلم 5 سمیسٹر + ایکٹر