آئی سی سی نے اس سال کی ٹیم آف دی ڈیکیڈ کا اعلان کردیا ہے ۔لیکن اس میں کوٸی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے ۔اگر بات پاکستان ٹیم کی کریں تو بہت سے ایسے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو کہ دنیا میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ۔لیکن ان تمام کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے
نمبر١)ٹیسٹ ٹیم آف دی ڈکیڈ میں کون سے کھلاڑی شامل؟
اگر بات کریں ٹیسٹ ٹیم آف دی ڈکیڈ کی تو اس میں الیسٹر کوک، ڈیوڈ وارنر ،کین ولیمسن،ویرات کوہلی،سٹیوسمتھ،سنگاکارا،بین سٹوک،ایشون،ڈیل سٹین ،براڈ اور جیمز ایڈرسن شامل ہیں
نمبر٢)ونڈے ٹیم آف دی ڈکیڈ کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟
ونڈے ٹیم آف دی ڈکیڈ میں روہیت شرما ،ویرات کوہلی،اےبی ڈویلیر ،ڈیوڈ وارنر، شاکیب الحسن ،مندر سنگھ دھونی،بین سٹوک ،مچل سٹارک،ٹرینٹ بولٹ ،لاستھ ملنگا،اور عمران طاہر شامل ہیں
نمبر٣)ٹی ٹوینٹی ٹیم آف دی ڈکیڈمیں کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟
ٹی ٹوینٹی ٹیم آف دی ڈکیڈ میں روہیت شرما ،آیرن فنچ ،ویرات کوہلی،کریس گیل ،اےبی ڈویلیر،گلین میکسویل،مہندر سنگھ دھونی،کیرن پولارڈ ،راشد خان، بھمرا اور لاستھ ملنگا شامل ہیں
پاکستانی کھلاڑی کیوں شامل نہیں کیے؟
پاکستانی کھلاڑی جو کہ دنیا کا نمبر ون بیٹسمن بابراعظم جس کی واسط ویرات کوہلی سے بھی زیادہ ہےاس کو بھی ٹی ٹوینٹی ٹیم آف دی ڈکیڈ میں نہیں رکھا گیا۔اگر بات کریں اظہر علی کی جو کہ دنیا کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی اور کپتان تھا اس کو بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ڈکیڈ سے نظرانداز کیا گیا ہے
شعیب آختر کا آٸی سی سی کو پیغام۔
پاکستانی فاسٹ بولر شعیب آختر نے بھی أٸی سی سی کو یہ پیغام دیا ہے کہ آپ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کررہےہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم ایسے کھلاڑی رکھتی ہے جو کہ پوری دنیا کے پاس کہیں بھی نہیں ہیں۔نمبر ون بیٹسمین پاکستان کے پاس ہے دنیا کے بہترین بولر پاکستان کے پاس ہیں اور دنیا کے بہترین آل راونڈر بھی پاکستان ٹیم رکھتی ہے لیکن پاکستان کا ایک کھلاڑی بھی نہیں رکھا گیا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آٸی سی سی نے اسطرح کھلاڑی رکھے ہیں جیسا کہ وہ آٸی پی ایل کی ٹیم بنا رہے ہوں نہ کہ انٹرنیشنل ٹیم-
شعیب آختر یہ سن کر بہت غصہ میں آگٸے ۔ان کا کہنا ہے کہ آٸی سی سی کو پاکستان ٹیم بھول گٸی ہے اور ہر مرتبہ وہ ہمارے تمام کھلاڑیوں
کا حق چھین لیتے ہیں۔اس ادارے کا صرف کام پیسے بنانا ہے نہ کہ اچھے کھلاڑی لے کر آنا۔اس ادارے نے کرکٹ کا بیڑا غرق کردیا ہے اتنے سخت قانون بنا دیے ہیں کہ بولر کچھ بول بھی نہیں سکتا ۔