سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

In دیس پردیس کی خبریں
December 28, 2020

گُزشتہ دِنوں نائجر میں او آئی سی کی کانفرس ہوئی جس میں اسلامی ممالک کے ورزاء خارجہ نے شرکت کی۔پاکستان نے اس کانفرس میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر اپنے نظریے کو واضع کیااور جس پر تمام اسلامی ممالک نے آرٹیکل 370اےاور 35اے کو مسترد کر دیا۔اس کانفرس میں پاکستان اور سودیہ عرب کے تعلقات میں مزید بہتری آئی۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مسلسل کوششوں سے ان تعلقات کو ترقی کی سطح پر لایاگیا۔جس پر سعودیہ عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کافیصلہ کیاجنوری 2021 میں سعودی وفدپاکستان میں 9ارب کے معاہدوں پر دستخط کرئے گے۔ان معاہدوں میں سعودی آرامکو کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرئے گی اور ایک آئل ریفائنری بھی پاکستان میں لگائی جائے گی جس سے پاکستان کی معشیت میں بہتری آئے گی۔