Skip to content

ہم ہمارا ملک اور ہماری گیارہ سیاسی پارٹیاں

ہم سب پاکستانی پچھلے کچھ ارصے سے الیکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا سوشل میڈیا اور باقی بہت سے ایسے پلیٹ فارم پر دیکھ رہے ہیں کے ہر طرف ایک ہی بحث چل رہی ہے کے حکومت جا رہی ہے حکومت جائے گی اور حکومت گئی۔
یقینن آپ سب بھی میری طرح سوچتے ہوں گے کے کدھر جا رہی ہے

حکومت کون بھیج رہا ہے حکومت کو لیکن یہ سیاسی دنگل تو ہمیشہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کوہی بھی آ کے کسی کو بھی بھیج دیتا ہے کبھی اندرونی غداروں کی مدد سے تو کبھی بھیرونی سازشوں کی وجہ سے۔حکومتیں تو جاتی رہی اب تو یہ حال ہو گیا ہے کے کوہی بھی پندرہ سو یا دو ہزار آدمی جمع کر کے ملک کو جام کر کے اپنے مطالبات لے کے بیٹھ جاتا ہے خوا وہ جائز ہوں یا نہیں۔یہی آج کل ہمارا ایک گیارہ جماعتی اتحاد چل رہا ہے جسے ہم پی ڈی ایم کہتے ہیں ملک خطرے میں ہے ملک کی معشیت خطرے میں ہے کبھی اس ملک کے محافظ بدنام تو کبھی اس ملک کی عدالتیں کبھی اپنے آرمی چیف کے خلاف معاذ تو کبھی اس ملک کی عزت پے ضرب۔

یہاں تک کے ہمارے ایک سیاسی لیڈر نے اس ملک کے ایک صوبے بلوچستان کو علیحدہ کرنے کا مطالبہ کر دیا بطور انکے یہ ہمارے ملک کو بچانے نکلے ہیں یہ ہمارے وہ لیڈر ہیں جو ستر سال ہم پر حکومت کر چکے ہیں۔غور کریں تو یہ سب وہی ہیں جنہوں نے سندھی بلوچی پنجابی اور پٹھان کے نام پے اس ملک پر حکمرانی کی بہت سے ان میں سے وہ ہیں جو پاکستان اور پاکستان کے وجود کو آج بھی تسلیم نہیں کرتے اور نہ ان کے بزرگوں نے کیا۔نہ کسی کو لاڑکانہ کی سڑکوں پے گھسیٹا گیا نہ پیٹ پھاڑ کر ہماری دولت نکالی گئی آج سب ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے کنٹینر پر اپنی اگلی نسل کے لیا جنگ کر رہے ہیں جو انکی طرح ہماری نسل پر حکمرانی کریں گے۔اللّه آپ سبکا حامی ناصر ہو؛؛؛؛

رائیٹر::ملک جوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *