Once Noah (AS) caught the devil. I will tell you three out of five, not two

In اسلام
October 23, 2021
Once Noah (AS) caught the devil. I will tell you three out of five, not two

حضرت سیدنا نوح ؑ طوفان کے موقع پر جب سفیینہ میں سوار تھے تو وہاں ان کو شیطان نظر آیا -انہوں نے پوچھاکہ تو یہاں بھی پہنچ گیا اب میں تجھے نہیں چھوڑوں گا -جب تک کہ تیرا راز نہ معلوم کرلوں- شیطان کو حضرت نوح ؑ نے پکڑ لیا اور فرمایا کہ اپنا راز مجھ کو بتا- کہ تو جو لوگوں کو گمراہ کرتا ہے وہ کس راستے سے کرتا ہے- تو اس نے کہا کہ پانچ باتیں ہیں لیکن پانچ میں سے میں آپ کو تین بتاتا ہوں دو نہیں بتاؤں گا

حضرت نوح ؑ کو اللہ کی طرف سے وحی آئی کہ اس مردود سے کہو کہ ہمیں ان تین کی ضرورت نہیں ہے وہ دوہی ہم کو بتادے -اس لیے کہ اصل تو وہی ہے راز- تو حضرت سیدنا نوح ؑ نے کہا کہ مجھے ان تین حربوں کی ضرورت نہیں ہے وہ دو بتاجو تو نہیں بتانا چاہتا ۔ تو اب شیطان مجبور ہو گیا اور کہنے لگا کہ وہ دوباتیں جس سے میں لوگوں کو گمراہ کرتا ہوں اور آپ کو بتانا نہیں چاہتا تھا وہ آپ سن لیجئے ۔

ایک حسد اور دوسرا حرص

پھر شیطان کہنے لگا کہ حسد سے میں گرا اور حرص سے حضرت آدم ؑ گر گئے ۔ اس لیے کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ کو بنایا اور ان کو علم عطاء فرمایا اور ان کی شان وشوکت کو فرشتوں کے سامنے ظاہر فرمایا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آدم ؑ کو سجدہ کرو- تو فرشتے تو سجدے میں گر گئے- ابلیس کو تکبر نے روکا اور تکبر کے بعد حسد پیدا ہوا ۔حسد اس لیے پیدا ہوا کہ ان کی وجہ سے میں اللہ کی نگاہ میں گر گیااب کسی نہ کسی طرح ان کو بھی گرانا ہے یہ ہے حسد۔

جب کسی کے پاس کوئی کمال دیکھیں یا کسی کے پاس حسن وجمال دیکھیں، جب کسی پر خدا کا لطف و کرم دیکھیں، جب کسی کے اندر بڑائی دیکھیں، جب کسی کے اندر علم دیکھیں، جب کسی کے اندر مال ودولت کی فراوانی دیکھیں،تو اس وقت دل کے اندر یہ خواہش کا ہونا کہ اس سے ساری چیزیں چھن جائیں چاہے مجھے ملیں یانہ ملیں لیکن اس کے پاس بھی نہ رہیں ۔ یہ ہے حسد کی بیماری- یہی حسد اللہ کی نگاہ میں بہت بری چیز ہے ۔

شیطان نے سوچا کہ اللہ نے ان کو اتنا اونچا بنایا ہےان کو بھی گراؤں گا جیسے کہ میں گر گیا – اس کے بعد اس حسد میں مبتلا ہوکر وہ فکر میں رہا کس طرح ان کو ذلیل وخوار کرنے میں کامیاب ہوجاؤں-حسد جس کیوجہ سے شیطان گمراہ ہوا اور حرص جس کی وجہ سے حضرت آدم ؑ علیہ اسلام کو بلندی سے پستی میں گرایا گیا- جس درخت سے منع کیا گیا تھا جاکر اسی کے پھل کو کھا لیا کیونکہ شیطان نے قسم کھا کر ان سے کہا تھا کہ آپ اس کو کھالیں گے تو کبھی نہیں مریں گے ہمیشہ زندہ رہیں گے-

Once Noah caught the devil. I will tell you three out of five, not two

When Prophet Noah (peace be upon him) was riding in Safina on the occasion of the flood, he saw the devil there. He said, ‘Tell me your secret. Which way do you mislead people?’ He said, ‘There are five things.

The revelation came to Noah from Allah that he should tell this rejected person that we do not need these three. There is no need to tell them. So now the devil was compelled and said that you should listen to the words that I used to mislead people and I did not want to tell you.

One is jealousy and the other is greed

Then the devil began to say that I fell out of jealousy and Adam fell out of greed. Because when Allah created Adam and gave him knowledge and revealed his glory to the angels, Allah said: Prostrate to Adam. The angels fell down in prostration. Iblis He was stopped by arrogance and after arrogance jealousy arose. Jealousy arose because of him I fell in the sight of Allah. Now somehow I have to bring him down too.

When you see perfection in someone or beauty in someone, when you see God’s grace on someone, when you see greatness in someone, when you see knowledge in someone, when you see an abundance of wealth in someone, then At that time, there is a desire in my heart to take away all things from it, whether I get it or not, but I don’t have it. This is the disease of jealousy – this jealousy is a very bad thing in the sight of Allah.

The devil thought that Allah had made them so high that I would bring them down as I had fallen. He went astray and greed caused Adam (peace be upon him) to fall from a height. He went to the forbidden tree and ate its fruit because Satan had sworn to them Will never die will live forever

/ Published posts: 3256

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram