جی معزز قارئین السلام علیکم!
آج میں آپ کوکائنات کی سب سے طاقتور چیز کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔وہ ایک ایسی طاقت ہے کہ جس کے ہاتھ لگ گئی اسے فائد ہ ہی پہنچاتی ہے۔ اور اگر اسے پانے والے کو اسکی اصل حقیقت کے بارے میں علم ہوجائے تو وہ کائنات کا طاقتور ترین شخص بن سکتا ہے۔ اب آپ کے دلچسپی اور بڑھ گئی ہوگی کہ ایسی طاقت ور چیز کو آپ بھی ضرور حاصل کرنا چاہیں گے مگر میں آپ سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس کے بارے میں جان لینا کافی نہیں ہے اسے سمجھنا بہت ضروری ہے جس طرح سمندر کو باہر سے دیکھ لینا کافی نہیں ہوتا اس کو سمجھنے کے لیے اندر جانا ضروری ہے اسکی گہرائی، اسکے پانی کی میں موجود مخلوقات وغیرہ سب کا علم اندر جانے کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔ اسی طرح آپ کو یہ جان لینا کافی نہیں ہوگا۔ بلکہ اسکی حقیقی طاقت کو آپ تبھی استعمال کر سکتے ہیں جب آپ اسے اچھی طرح سمجھ لیں گے۔
وہ طاقتور چیز کیا ہے یقیناََ آپ یہ سوچ رہے ہونگے؟
جی وہ طاقتور چیز درودِ پاک ہے!
نہیں اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ اتنی لمبی تقریر کرنے کا کیا فائدہ اس کے بارے میں تو آپ پہلے جانتے تھے۔
نہیں جناب آپ بالکل نہیں جانتے اور اسکی وجہ بھی بتاتا ہوں کیوں؟
میرے ایک چھوٹے سے سوال کا جواب دیں آپ کہ اگر آپ کو علم ہو جائے کہ آپ کے گھر میں فلاں جگہ خزانہ دفن ہے تو آپ کیا کریں گے؟
یقیناََ آپ بلا تاخیر اس جگہ کو کھودیں گے اور اس خزانے کا فائدہ اٹھائیں گے۔ جی کیوں کہ اس کا فائدہ زمین کے اندر نہیں بلکہ باہر ہونے سے ہے۔
محترم ناظرین اگر میں مان لوں کہ آپ درودِپاک کہ فضلیت و اہمیت سے باخبر ہیں تو پھر آپ اس خزانے سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا رہے۔ حقیقت یہی ہے کہ آپ اس خزانے کی اہمیت وافادیت سے بے خبر و لاعلم ہیں۔ اسی وجہ سے آپ اس سے لاپرواہ ہیں۔
درود شریف کی اہمیت و افادیت(مختصراََ):
سب سے پہلی تو یہ وہ بابرکت اور طاقتور چیز ہے جس کا استعمال خود اللہ تعالیٰ بھی کررہا ہے۔ اور تمام ایمان والی مخلوقات کو بھی حکم کیا ہوا ہے۔
میرے نزدیک یہ دنیا و آخرت کی کامیابیوں میں سب سے اہم و افضل ہے کہ اس کی تکرار سے ہمیں نبی اکرم ﷺ کی زیارت کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ اور آپ ﷺ کی محبت کے بھی حقدار ہوتے ہیں۔
اس کے بعد نہ صرف اس جہان میں بلکہ اگلے جہان میں بھی ہمیں کامیابی کی ضمانت اسی جہاں میں گارنٹی سے مل جاتی ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ ہماری بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی مشکل کا حل اس میں موجود ہے۔
سب سے نرالی خوبی اس میں یہ ہے کہ انسان کی تمام ضروریات کی غائبانہ ذمہ داری قدرت اٹھا لیتی ہے ۔ اسی لیے ہمیں اس خزانے سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ہمارے پاس جو وقت کی نعمت ہے اس سے ہم زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھالیں۔
تحریر اچھی لگے تو اپنی آراء کا اظہار ضرور کومنٹس میں کیجیئے گا۔ شکریہ اینڈ والسلام!