Skip to content

سیلفی لینے والے 11 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک

نئی دہلی کی بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آسمانی بجلی گرنے سے دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا-ایک ہی وقت میں سیلفی لینے والے 11 افراد ہلاک اور متعد د زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد بارہویں صدی میں تعمیرکردہ عامر قلعے کے واچ ٹاور کی چھت پر بارش میں نہا کر لطد اندوز ہو رہے تھے اور اپنی سیلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی کڑکی- آسمانی بجلی کڑکنے کے دوران تقریبا 27 افراد عامر قلعے کے مینار اور دیوار پر موجود تھے ۔ آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جنکہ کچھ زمین پر کود پڑے اور زخمی ہو گئے ۔

جے پور کے سینئر پولیس افسر راہل پر کاش نےمیڈیا کو بتایا کہ بلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افرادنو جوان تھے جو بطور سیاح علاقے کا دورہ کر رہے تھے اور آثار قدیمہ پر تحقیق پر فائز تھے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ہی را جستھان کے دوسرے حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید نو افراد ہلاک ہوئے۔ راہل پر کاش نے کہا کہ اب تک اس حادثے میں 11 افراد جان بحق ہوگئے ہیں اور 28 سے 30 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اسپتال منتقل کیے گئے افراد میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سول ڈیٹینس، پولیسں اور ایسں ڈی آر ایف کی ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کوئی سیاح زخمی حالت میں قلعہ کے کسی حصے میں تو نہیں پھنسا ہو۔

پولیس افسر نے بتایا کہ پہاڑی پر واقع قلعہ میں روشنی کا کوئی مناسب ذریعہ نہیں ہے تاہم ہم تین بار سرچ آپریشن کر چکے ہیں.دوسری جانب راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپےدینے کا اعلان کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *