دلیپ کمار کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی تھی؟

دلیپ کمار کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی تھی؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں- جس کے مطابق دلیپ کمار کی کل مالیت 85 ملین ڈالر ہے ۔ اس رقم کو اگر بھارتی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم 6 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ دلیپ کمار کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ان کی اداکاری رہا ہے، دلیپ کمار بالی ووڈ کے وہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے 50 کی دہائی میں اپنا معاوضہ 10 ہزار روپے سے زائد لیا تھا۔ دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود دلیپ کمار اور اہلیہ سائرہ بانوانتهائی سادگی پسند تھے –

دلیپ کمار کے والد غلام سرور خان پشاور میں پھلوں کا کاروبار کرتے تھے ۔ تقسیم ہند سے قبل حالیہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں جنم لینے والےبولی وڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں 7 جولائی کو مداحوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے ۔ ٹھیک اٹھانوے سال پہلے پشاور کے بڑے خاندان میں ایک خوبرو لاڈلا پیدا ہوا اور اس کا نام یوسف خان رکھاگیا تھا۔ غلام سرور خان پھلوں کا کاروبار کرتے تھے ، 12 بچوں کے باپ تھے جن میں یوسف خان چوتھے نمبر پر تھے، جب دلیپ کمار کی عمر چھ سال تھی توان کے والد پورے خاندان کو لے کر ممبئی منتقل ہو گئے، تب تک بر صفیر کا بٹوارہ نہیں ہوا تھا۔ جنگ کے دنوں میں والد کا کاروبار نقصان میں جانے کے باعث انہوں نے ایک دو جکہ نوکریاں بھی کیں تاہم قسمت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔ ایک روز اپانک ان کی ملاقات اس زمانے کی ایک مشہوراداکارہ دیویکا رانی سے ہوئی جنہوں نے 500 روپے ماہانہ پر اداکار بننے کی پیشکش کی -ساتھ ہی سالانہ 200 روپے اضافے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

ایک اتفاقی ملاقات نے یوسف خان کی زندگی بدل دی تاہم اس ملاقات کے ساتھی فلم کی دنیا میں اداکاری کا انداز بھی بدل گیا۔ یوسف خان نے روائیتی انداز سے اداکاری کرنے کے بجائے عام زندگی میں بات چیت کے لیے اپنائے جانے والے اندازکوترجیح دی، بعد میں دوسرے اداکاروں نے ان کی نقل شروع کر دی ۔ یوسف خان نے 1944 سے 1997 کے در میان 53 سال میں فقد 63 فلموں میں کام کیا لیکن اس دوران وہ جو کر دار بھی کرتے تھے ، اس میں خود کو ڈھال لیتے تھے-

دلیپ کمار نے فلم مغل اعظم میں شہزادہ سلیم کا لازوال کردار ادا کیا- جہاں ایک کنیز کے پیار میں پاگل سلیم شہنشاہ وقت سےٹکرا گیا تھا ، اس فلم میں مد ھوبا لا نے بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔ رومانوی کردار ہو یا کامیڈی، دلیپ کار نے ہر کردار کو امر کر دیا، ہند وستانی حکومت نے شاندار اور بے مثال اداکاری کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں 1995 میں ہندوستان نے انہیں سب سے بڑے ایوارڈ “دادا صاحب پھالکے ایوارڈ” سے نوازا گیا تھا-

دلیپ کمار نے پاکستانی سرزمین پر پہلی دفعہ 60 کی دہائی میں اس وقت قدم رکھا تھا جب لندن جاتے ہوئے فنی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو کراچی میں رکنا پڑا تھا، اس موقع پر انہیں وی آئی پی لاونچ میں ٹھہرایا گیا۔ ایر پورٹ پر موجود ان کے تمام مداحوں نے انہیں گھیر لیا تھا۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram