Skip to content

پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار کی موجودگی کی وجہ سے خطیر فنڈ جمع ہو جایا کرتی تھا-وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے بالی ووڈ کے اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پاے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا-عمرانخان کا کہنا ہے کہ وہ دلیپ کمار کی سخاوت کو کبھی نہیں بھول سکتے-ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر گہرا رنج ہوا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں دلیپ کمار کے وقت اور فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کی وجہ سے میں انہیں کبھی نہیں بھول سکتا

عمران خان کا کہنا ہے کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر کے آغاز کا وقت انتہائی مشکل وقت تھا لیکن پاکستان اور لندن مین دلیپ کمار کی موجودگی کی وجہ سے ایک خطیر فنڈ جمع ہو جایا کرتا تھا-واضح رہے کہ دلیپ کمار ایک ورسٹائل اداکار تھے جو آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا کام دیں گے-انتقال کے وقت دلیپ کمار کی عمر 98 برس تھی-کئی برسوں سے کینسر کی وجہ سے علیل رہے اور بالآخر اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *