روسی ماہرین کا چیونگم کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج ممکن بنانے کا دعویٰ

In فیچرڈ
June 27, 2021
روسی ماہرین کا چیونگم کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج ممکن بنانے کا دعویٰ

نیوز فلیکس….روسی ماہرین نے ایک ایسی چیونگم تیار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے جس کے ذریعے کورونا وائرس کےعلاج کوممکن بنایا جاسکے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے سینٹرل سائنسی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ سرگئی بوریسویچ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اب کورونا وائرس کا علاج چیونگم چبا کر کیا جا سکے گا۔

نیوز فلیکس....روسی ماہرین نے ایک ایسی چیونگم تیار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے جس کے ذریعے کورونا وائرس کےعلاج کوممکن بنایا جاسکے گا۔غیر ملکی خبر رساں

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایک ایسی میٹھی گولی تیار کی گئی ہے جو چیونگم سے مشابہت رکھتی ہے اور اسے چیونگم کی طرح ہی چبایا جائے گا۔روسی ماہرین کا کہنا ہے اس دوا کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد یہ دوا روس میں عام استعمال کے لیے دستیاب ہو گی۔روس میں ایک ایسی اینٹی کورونا وائرس دوا کی تیاری کی بھی اطلاع ہے جسے انسان دہی کی طرح استعمال کر سکے گا اور یہ رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram
2 comments on “روسی ماہرین کا چیونگم کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج ممکن بنانے کا دعویٰ
Leave a Reply