”سپر اسٹار اور موسیقی کے دالداہ افراد کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے وا لے اذان سمیع خان کاپہلا ویڈیو سانگ منظر عام پر آگیا۔فلموں میں گانوں کی زبردست کامیابی کے بعد جب ان کی جانب سے پہلے میوزک البم کے اجراءکی بات سامنے آئی تو لوگ بے چینی سے اذان کے پہلے میوزک البم کے منتظر نظر آنے لگے اور بالا خر ان کا یہ انتظار ختم ہوا اور آج ہم میوزک کے بینر تلے ان کے پہلے میوزک البم”میں تیرا“ کا ٹائٹل سانگ بمعہ ویڈیو ریلیز کردیا گیا۔ گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ پاکستان کے سب سے بڑے برائیڈل شو میں انہوں نے اپنے البم کے ٹائٹل سانگ ”میرا تیرا“ پر براہ راست پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔ میوزک انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
میں نے یہ گیت لکھا بھی خود ہی ہے اور اپنی ویڈیو میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے مقابل ایک نئے چہرے ”ماہین صدیقی “کو متعارف کرایا گیا ہے جنہوں نے چہرے کے بہترین تاثرات کے ذریعے اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کردیا۔”میں تیرا“ کے ہدایت کار احتشام الدین ہیں‘گانے کے پروڈیوسرمیگھدیپ بوس ہیں جبکہ باقر عباس نے گانے میں بانسری کاساز چھیڑا ہے۔ فلم کی شوٹنگ سلمان رزاق خان کی ہے جبکہ اس البم میں پاکستان ‘ برطانیہ‘ مقدونیہ ‘ ترکی اور ہندوستان کے 63 موسیقاروں اور تکنیکی ماہرین کی معاونت حاصل ہے۔ البم میں مجموعی طور پر9گانے بشمول ماہیا‘ ڈھولنا‘ جادوگری‘ عشقیہ‘ ایک لمحہ اورمیرے سجنا رے شامل ہیں
اپنے پہلے میوزک البم کے حوالے سے موسیقار اذان سمیع خان کا کہنا ہے ”قبل ازیں میں نے فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی ہے اور مجھے عوام کی جانب سے بے حد محبت ملی ہے۔ ”میرا تیرا“ کیلئے ہم نے بے حد محنت کی ہے اور مجھے ا ±مید ہے کہ ہماری کاوش ناظرین کے اعلیٰ معیار کے مطابق ہوگی۔اس ویڈیو میں منفرد اور دلکش روایتی پہلوؤں کو ان کی تمام تر حساسیت اورنزاکت کیساتھ کچھ اس طرح سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ لوگ اسے اپنے ماحول کے مطابق سمجھیں کیونکہ ہمارے آباواجداد بھی محبت کی ایسی ہی کہانیوں کو دیکھتے آئے ہیں اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ویڈیوکو نہایت سادہ اندازمیںپیش کئے جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگ اس سے اپنائیت محسوس کریں۔موسیقی کی کوئی زبان اور مذہب ہوتا‘ اس کی اپنی چاشنی ہوتی ہے ‘ مجھے امید ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں جہاں یہ ویڈیو دیکھی جائے گی وہاں ‘وہاں اس ویڈیو میں فلمائی گئی محبت کی داستان کی چاشنی کو محسوس کیا جاسکے گا۔“
اذان نے مزید کہا ”میں تیرا“ پہلی نظر میں ہوجانے والی محبت ‘ انسیت اور عشق جیسے جذبات کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ اس خالص اورمعصومانہ ملاقات کی داستان ہے جس میں کوئی کسی کا پہلی ہی نظر میں دیوانہ ہوجاتا ہے۔“
احتشام الدین قبل ازیں اذان کے ساتھ مشہور و معروف فلم ”سپر اسٹار“ میں کام کرچکے ہیں۔ اس ویڈیو کے حوالے سے احتشام الدین کا کہنا ہے ”میرا اذان کے ساتھ کام کرنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی میرے لئے ایک بہترین تجربہ ثابت ہوا ہے۔ اس البم پر جب اذان نے کام کا آغاز کیا اور مجھ سے میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو میں کچھ ہچکچا رہا تھا کیوں کہ میرا اس حوالے سے کوئی تجربہ نہیں تھا۔یہ جانتے ہوئے بھی انہوں نے مجھ پر ہی ہدایت کاری کی ذمہ داری ڈالی۔ ہم دونوں بہت اچھے دوست اور ساتھی ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھتے رہے ہیں اس لئے میں نے بھی اس تجربے کیلئے حامی بھر لی اور جب کام مکمل ہوا تو مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ جب دو ایک جیسے دماغ آپس میں جڑتے ہیں تو کوئی نہ کوئی شاہکارہی سا منے آتاہے۔“
اذان سمیع خان کے اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ انہیں اپنے کام پر مکمل عبور حاصل ہے ‘ یہ البم آغاز ہے ‘آنے والے دنو ں میں ان کی مقبولیت میں اور بھی زیادہ اضافہ ہوگا اور اذان بطور کمپوزر ہی نہیں بلکہ بطور اداکاربھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔یہ ایک انتہائی خوش آئند امر ہے کہ اذان کواپنی کمپوزیشن سے کہانیوںسنانے کاہنر خوب آتا ہے۔ ان کی مذکورہ البم کاہرگیت ایک واضح کہانی پیش کررہاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اذان نہ صرف کہانی پیش کرنے کی خدادادصلاحیت رکھتے ہیں بلکہ وہ اس فن کو کسی بھی سمت میں استعمال کرنے پر عبور بھی حاصل ہے۔
”میں تیرا“ اس وقت تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔ اس ویڈیوکو”ہم“ کے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پربھی دیکھاجاسکتاہے۔