Skip to content

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ یافتہ خرگوش چوری ہو گیا

نیوزفلیکس.حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ گینز بک آف وللڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ یافتہ خرگوش چوری ہو گیا.یہ خرگوش اچانک ہی اپنی مالکن کے گھر سے لاپتہ ہو گیا

برطانوی نشریاتی ادارے سے حاصل کی جانے والی تفصیلات کے مطابق خرگوش ہفتہ کی رات لا پتا ہوا تھا.اس خرگوش کی لمبائی چار فٹ ہے.خرگوش کے چوری ہونے کی خبر اس علاقہ کی پولیس کو درج کرائی جا چکی ہے.خرگوش کی تلاش مسلسل جاری ہے.اس ایوارڈ یافتہ “خرگوش کا نام ڈئیریس “ہے جب کہ اس کی مالکن کا نام اینیٹے ایڈورڈز ہے

اینیٹے ایڈورڈز نے اعلان کیا ہے کہ چوری ہونے والے خرگوش کو واپس لانے والے شخص کو ایک ہزار برطانوی پاؤنڈ انعام کے طور پر دئیے جائیں گے

اینیٹے ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ اس کے لیے یہ انتہائی افسوس ناک دن ہے.اینیٹے ایڈورڈز نے بتایا کہ اس کے خرگوش کو 2010 میں چار انچ دو فٹ لمبا خرگوش قرار دے کر گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا. اینیٹے کے کہنے کے مطابق اس کے خرگوش کے باغ میں چہل قدمی کے دوران چوری کیا گیا ہے

khargosh

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2017 میں اس خرگوش کی شادی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا.ایسٹر کو موقع پر ڈئیرئیس کی شادی ہنی نامی ایک خرگوشنی کے ساتھ کی گئی تھی.اس خرگوشنی کی لمبائی تین فٹ گیارہ انچ تھی.ہنی نامہ اس خرگوشنی کو دنیا کی سب سے لمبی اور بڑی خرگوشنی قرار دیا گیا تھا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *