Skip to content

کتاب دوستی کے ثمرات

کتاب دوستی کے ثمرات
کتابیں انسان کو انسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں _ کتابوں میں علم کا ایک ایسا بیش قیمت خزانہ پنہاں ہوتا ہے جو کسی بھی عام انسان کو عالم بن جانے کے قابل بنا دیتا ہے _ ایسی لا جواب کتابیں موجود ہیں جنھیں لکھنے کے لیے ان کے مصنفین نے اپنی زندگیاں صرف کر دی _ ایک اچھا جوہری جیسے جوہر نایاب کی پہچان کر سکتا ویسے ہی ایک اچھا قاری ایک کتاب کی اہمیت جانتا ہے _

جہاں مطالعہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتا ہے وہاں مختلف اقوام اور ان کے ادب کے بارے میں بیش بہا معلومات کا ذریعہ بھی ہے _”ایک وکیل تمام ثبوتوں اور کیس کی چھوٹی سی چھوٹی معلومات حاصل نہیں کر لیتا تب تک وہ کیس کو بہتر طریقے سے نہیں لڑ سکتا” بالکل ایسے ہی کتاب ہے _”جب تک مختلف اقوام کے ادب، ان کے رسم و رواج کو نہیں سمجھا جاتا اس قوم کو کی ذہانت، اور معیار کو نہیں جانا جا سکتا _ اور کتاب ہی ان سب معلومات کا بہترین ذریعہ ہے _ایک طرف ایک عام انسان ہے اور دوسری طرف مختلف کتب پڑھنے والا ایک انسان ہے _ کتاب مختلف علوم و فنون سے آگاہی کا ایک ذریعہ ہیں _ جتنا زیادہ مطالعہ وسیع ہوگا اتنا زیادہ علم میں اضافہ ہوگا _

کتابوں میں سب سے پہلا درجہ آسمانی کتب کا ہے _ جو روز اول سے مختلف انبیاء علیہم السلام کے اوپر اللہ کی طرف نازل ہوتی رہی ہیں _ اللہ پاک نے ان کتابوں کو ذریعے اپنی مخلوقات کی راہنمائی فرمائی ہے _ اور آسمانی کتب پر ایمان لانا مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے _اللہ پاک نے اپنے آخری نبی اور محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عظیم کتاب قرآن حکیم عطا فرمایا _ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا منکر اور قرآن کریم کا منکر دائرہ اسلام سے خارج قرار پایا _ اللہ پاک کے قرب اور خوشنودی کا ایک ذریعہ قرآن کریم ہے _اسلامی کتب جو مخلتف اسلامی فقہا و محدثین نے امت محمدی کی راہ نمائی کے لیے تحریر فرمائی ہیں وہ آج بھی صحیح راستے کی راہ نمائی کے لیے اپنی افادیت برقرار رکھتی ہیں _دنیا میں ایسی اقوام بھی گزری ہیں جو شان و شوکت، طاقت و رتبے اور تعمیرات میں حیران کن حد تک کامیاب تھیں _ ایسی اقوام کی تہذیب کو جاننے اور سمجھنے کے لیے تاریخی کتابیں بہترین ذریعہ ہیں _

مختلف کتب کے مطالعے سے انسان مختلف علوم کا ماہر بننا سکتا ہے _ ان علوم کو انسانی ذہن ذخیرہ کر لیتا ہے _ انسان اپنی ضرورت کے مطابق اس ذخیرے سے الفاظ چن کر انھیں استعمال کرتا ہے _ مختلف موضوعات پر قابل فہم گفتگو کرنے کے لیے ان موضوعات پر عبور ہونا ضروری ہوتا ہے اور عبور حاصل کرنے کے لیے موزوں کتب کا مطالعہ بے حد ضروری ہوتا ہے _

کتاب انسان کی بہترین دوست ہے اور وقت کا بہترین مصرف بھی ہے _ دماغ کو مستعد بنانے اور دماغی تناؤ کو کم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں _ انسان جب سے کتاب سے دور ہوا ہے اس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے _ بہترین زندگی گزارنے کے لیے کتاب دوستی ضروری ہے _ ہمیں چاہیے کہ دوبارہ کتاب سے دوستی کی جائے _ یہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور وقت کا درست استعمال بھی _

از قلم : محمد زین العابدین

1 thought on “کتاب دوستی کے ثمرات”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *