کرسٹیانو رونالڈو نے کوکا کولا کی مارکیٹ ویلیو سے اربوں کا صفایا کر دیا

In عوام کی آواز
June 18, 2021
کرسٹیانو رونالڈو نے کوکا کولا کی مارکیٹ ویلیو سے اربوں کا صفایا کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے کوکا کولا کی مارکیٹ ویلیو سے اربوں کا صفایا کر دیا۔ رونالڈو ایک مشہور فٹ بالراور پاپ کلچر کولوسس ہیں، سوشل میڈیا پر ایک کثیر تعداد فالوورز کی رکھتے ہیں، انسٹاگرام کے تقریبا 300 ملین فالوورز ہیں۔ رونالڈو کرسچن ہے لیکن آپ نے ہمیشہ فلسطینی اور شامی بچوں کے لیے کھل کرآواز اٹھائی ۔

کرسٹیانو رونالڈو کی یورپین چیمپئن شپ میں پریس کانفرنس کے دوران کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹانے کے ساتھ ہی ڈرنکس کمپنی کے حصص کی قیمت میں 4 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پرتگالی کپتان صحت کے حوالے سے جنونی ہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنک کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔بڈاپیسٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کوکا کولا کی بوتلیں اپنے سامنے سے اٹھا کردور منتقل کر دیں۔ رونالڈو نے پرتگالی زبان میں پانی کی بوتل پکڑ کر کہا:اگواپرتگالی زبان میں لوگوں کو کو کا کولا کی بجائے پانی کا انتخاب کرنے کی ترغیب دیتے نظر آئے۔

کوکا کولا دنیا بھر میں ایک مشہور برانڈ ہے اور مختلف کھیلوں کو اسپانسرزکرتا ہے ۔ رونالڈو کےایک اشارے کے تقریبا فورا بعد کمپنی کے حصص کی قیمت 56.10 ڈالر سے کم ہو کر 55.22 ڈالر رہ گئی جو کہ 1.6 فیصد کمی ہے۔ کوکا کولا کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے بڑھ کر 238 ارب ڈالر ہو گئی جو 4 ارب ڈالر کی کمی ہے۔

یورو 2020 کے ترجمان نے کہا:ہماری پریس کانفرنسوں میں پہنچنے پر کھلاڑیوں کو کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو شوگر کے ساتھ پیشکش کی جاتی ہے۔ ہر کوئی اپنے مشروب کی ترجیحات کا حقدار ہے۔یہ ایک نہایت دلچسپ اور حیرت انگیز بات ہے کہ رونالڈو کے عمل سے ایک بہت بڑی کمپنی کے حصص گرگئے۔چند لمحوں میں کرسٹیانو رونالڈو نے کوکا کولا کی مارکیٹ ویلیو سے اربوں کا صفایا کر دیا۔رونالڈو کے چاہنے والوں نے کوکا کولا کا استعمال ترک کر دیا جس کی وجہ سے کوکاکولا کمپنی کو شدید نقصان ہوا ہے۔

/ Published posts: 7

Blogger/Youtuber/Freelancer