ڈیجا ویو ایک فرانسیسی لفظ ہے جس کا مطلب اردو زبان میں پہلے دیکھا ہوا کے ہیں ، ہم میں بیشتر افراد نے اس چیز کا تجربہ کیا ہوگا کہ اگر ہم کسی نۓ جگہ جاتے ہیں . کسی نۓ لوگوں سے ملتے ہیں .کوئی نیا کام کرتے ہیں ، کوئی بات کرتے ہیں ، یا کوئی نئی چیز دیکھ لیتے ہیں تو ہمیں ہمیں یہ لگنے لگتا ہے کہ ہم اس چیز کو ، جگہ کو اور ان لوگوں سے پہلے بھی مل چکے ہیں ، یا ہم یہ کام پہلے کر چکے ہیں .
جب سائنسدانوں کے سامنے ڈیجا ویو کے متعلق ایک شخص کا کیس پہنچا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس شخص کو ڈیجا ویو پریشانی ، ٹینشن اور زیادہ سوچنے کی وجہ سے ہوتا ہے ، کیونکہ متاثرہ شخص کے کہنے کے مطابق وہ ٹی وی دیکھنا ، ملنا جلنا ،نیز تمام سرگرمیاں ترک کر چکا تھا ، اور بار بار یہ کہتا تھا کہ مجھے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ، کیونکہ میں یہ سب پہلے کر چکا ہوں . تاہم اس ساری کیفیات کو مد نظر رکھتے ہوۓ سائنس دان اور تمام ڈاکٹرز نے اسے زہنی لریشای قرار دیا ، لیکن قارئین اکرام یاد رہے کہ اس مسلے کا مکمل حل ، مکمل علاج ، وجوہات ، یا مکمل اسباب سامنے نہیں آۓ ، یہ مسلہ ابھی تک نامکمل ہے .
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مسلے کو یونہی رہنے دینا چاہیے کیونکہ یہ ایک قدرتی اور روحانی امر ہے . کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق لوگوں کے ساتھ ایسا اس لئیے ہوتا ہے کیونکہ یا تو انکے دماغ کی رگ سکڑ جاتی ہے . یا تیز تیز پھڑکنے کی وجہ سے سوجھ جاتی ہے ، مختصر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ڈیجا ویو کے ہونے کے اسباب ابھی تک پوشیدہ اور پس پردہ ہیں ، کیونکہ جب اوپر بتاۓ گۓ متاثرہ شخص پر کی گئ تحقیق منظر عام پر آئ تو اس کے بعد بےشمار لوگ ایسے دیکھنے کو ملے جنہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اسی طرح کی شکایات ہیں ، لیکن جب تحقیقات کی جاتی ہیں تو ہر ایک کا دوسرے سے مختلف رزلٹ نکلتا ہے .
لوگوں کاماننا ہے کہ اس پر اتنی توجہ نہیں دینا چاہیے کیونکہ یہ بس ایک وہم ہے یا یہ گلچ احساسات یا گلچ تھیوری بھی ہوسکتی ہے ، بہت سارے سائنسدان اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس سب کی وجہ مرگی سے پڑنے والے دورے ہوسکتے ہیں ، لیکن یہ تحقیق اور اسکا نتیجہ بھی حتمی فیصلہ نہیں ہے کہ جس پہ یقین کیا جاسکے .