پاکستان میں گدھوں کی نسل میں بہت بڑا اضافہ، تفصیل اس رپورٹ میں

پاکستان میں گدھوں کی نسل میں بہت بڑا اضافہ، تفصیل اس رپورٹ میں

پاکستان میں اس سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ .( 10 جون 2021)
پاکستان کے اقتصادی اسٹیمیٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران پاکستان میں گدھوں کی بھیڑ میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوا جب کہ باقی جانوروں کی آبادی ایک اندازے کے مطابق ۲لاکھ بڑھ گئی۔

جمعرات 10 جون کو جاری کردہ اقتصادی جائزہ رپورٹ سال 21-2020 میں دلچسپ اور عجیب اعداد و شمار پیش کیے گئے، رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں کئی گنا ترقی ہو ئی ہے۔معاشی سروے میں بتایا گیا ہے کہ گزرے مالی سال کے مقابلے میں اس برس جانوروں کی تعداد میں مجموی طور پر 20 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھینسیں، بھیڑ، بکریاں، اونٹ، گدھوں کی تعداد 20 کروڑ 94 لاکھ ہوچکی ہے، گذشتہ سال تک یہ تعداد 20 کروڑ 74 لاکھ تھی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ پایا گیا ہے جس کے بعد یہ تعداد 55 سے بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی ہے. جب کہ ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 14 لاکھ اضافے کے بعد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ہوگئی۔

گدھوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں گدھوں کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جب کہ اول نمبر پر چین اور دوم پر ایتھوپیا موجود ہے۔

جانچ پڑتال کے مطابق بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہوگئی اور 20 لاکھ سے زائد کے اضافے کے ساتھ بکریوں کی تعداد 8 کروڑ کا ہندسہ پار کرچکی ہے جب کہ گھوڑوں کی تعداد میں سال 2020-21 کے دوران کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال 2019-20 میں حکومت کو بجٹ اہداف میں ناکامی اور شرح نمو میں مجموعی کمی کے باوجود لائیو اسٹاک کے شعبے میں دو اعشاریہ پانچ فیصد منافع ملا تھا ۔

/ Published posts: 14

Writing lover Loves to writing